16 دسمبر، 2016

آغاخا ن رورل سپورٹ پروگرام اور کمیونٹی کے تعاون سے بننے والا شندور یوٹیلیٹی کمپنی لاسپور ویلی کے 3 دیہات کو بجلی کی فراہمی شروع کردی

 


آغاخا ن رورل سپورٹ پروگرام اور کمیونٹی کے تعاون سے بننے والا شندور یوٹیلیٹی کمپنی لاسپور ویلی کے رامان، ہرچین اور بروک کے اپنے صارفین کے لیے بجلی کی فراہمی شروع کردی

چترال، لاسپور ( رپورٹ امیر نیاب) تفصیلات کے مطابق آغاخا ن رورل سپورٹ اور کمیونٹی کے تعاون سےکچھ سال پہلے شروغ کیا جانے والا یہ میگا پراجیکٹ اپنے صارفین کے لیے بجلی کی فراہمی کا باقاعدہ آغاز کردیا ہے۔ ےاد رہے کہ اے۔کے۔ار۔ایس۔پی کے زیر نگرانی بننے والا ےہ کمپنی اپنے صارفین کے لیے بجلی کی فراہمی کے ساتھ ایک منافع بخش کمپنی بھی ہے۔ جہ کہ کمپنی ایکٹ کے تحت سیکیورٹی

اکسچینج کمپنی پاکستان (SECP)کے ساتھ رجسٹرڈ ہے۔ اس کمپنی سے علاقے کے بجلی کی ضروریات کو پورا کرنے کے ساتھ ساتھ کمرشل پرپذ میں بھی استعمال کیا جاسکے گا ۔ اور اس کمپنی کا فایدہ بھی اپنے صارفین کو ہی ہوگا۔

اے۔کے۔ار۔ایس۔پی(AKRSP) نے یہ پروجیکٹ ورلڈ بنک، سویس گورنمنٹ اور مختلیف بین الاقوامی ڈونر ایجنسیون کے تعاون سے مکمل کر لیا ہے۔ اس پروجیکٹ میں ایک اور قابل ذکر بات یہ بھی ہے کہ اس پروجیکٹ کے صارفین کے لیے پری پیڈ میٹر متعارف کرایا گیا ہے جو کو پاکستان کی تاریخ میںپہلا پری پیڈ میٹرسسٹم ہوگا۔ ذرایع کے مطابق گورنمنٹ کی جانب سے پری پیڈ میٹر کے لیے اجازت نامہ تاخیر کا شکار ہے امید کی جارہی ہے کہ بہت جلد گورنمنٹ کی طرف سے منظوری مل جایے گی۔ 

خیال رہے کچھ فنڈینگ اور تکینیکی وجوہات کی بنا پر تاخیر سے بجلی فراہمی کو کچھ عناصر مختلف بے بنیاد الزامات لگانے کے ساتھ ساتھ منفی پروپیکنڈہ کرنے میں تلے ہویے تھے۔ جسکا خاموشی سے جواب بجلی کی فراہمی سے دیا گیا۔

علاقے کے عوام، شندور یوٹیلیٹی کمپنی کے صدر نگاہ بن شاہ ، ممبر بورڈ اف ڈایریکٹر منظور علی شاہ، جنرل سیکریٹری حاصل مراد، شراف الدین، پونار خان (چیرمین وی۔سی) محمد شریف خان، حاظر جان، عدیر احمد خان، جماعت خان، میر نیاب خان، شیر اعظم خان، محمد قیوم شاہ (سابق ناظم)، مس خان اور دیگر علاقے کے عوام نے آغاخا ن رورل سپورٹ پروگرام کو بھرپور انداز میں شکریہ اور خراج تحسین پیش ادا کرتے ہوے اس پروجیکٹ کو علاقے کے لیے ایک عظیم تحفہ قرار دیے ہیں۔ اور ساتھ ساتھ علاقے کے لوگون نے کمپنی کے صدر، جنرل سیکریٹری، ممبر بورڈ اف ڈایریکٹر اور تمام لیڈران کو جنکی بھرپور محنت سے ےہ کام تکمیل کو پہنچ چکا ہے کو بھی بھرپور انداز میں خراج تحسین پیش کرتےہیں۔

کوئی تبصرے نہیں:
Write comments

خبروں اور ویڈیوز کے لئے ہماری ویب سائیٹ وزیٹ کیجئے: پوسٹ پر تبصرہ کرنے کے لئے شکریہ۔ آپ کا تبصرہ جائزے کے بعد جلد پیج پر نمودار ہوجائے گا۔ شکریہ

تازہ ترین

مشہور اشاعتیں

تازہ ترین خبریں

Recent Posts Widget