29 دسمبر، 2016

گولین گول بجلی گھر سے پورے چترال کو بجلی فراہم کی جائے گی، پلاننگ کمیشن کو 5 ارب روپے دے دیئے گئے

اسلام آباد (ٹائمز آف چترال رپورٹر) پورے چترال کو گولین گول بجلی گھر سے بجلی فراہم کی جائے گی۔ اس سلسلے میں وزارت بجلی و پانی نے پورے ضلع چترال کو بجلی فراہم کرنے کے لئے پلاننگ کمیشن کو 5.242 ارب روپے فراہم کئے گئے ہیں۔ ممبر نیشنل اسمبلی چترال سے ملاقات میں وفاقی وزیر خواجہ آصف نے بتایا ہے کہ گولین گول کی ٹرانشمیشن لائن کو اب لواری ٹاپ کے بجائے ٹنل سے گزارا جائے گا۔

گولین گول منصوبے کی تکمیل سے چترال ترقی کے نئے دور میں داخل ہوجائے گا، منصوبے کی تکمیل سے بجلی کی کمرشل ضروریات بھی پوری ہونگی اور چترال میں چھوٹی صنعتوں کے قیام اور ایس ایم ایز کو فروع میں مدد ملے گی۔ ماربل سٹی کو بجلی فراہم کرنے سے ہزاروں روزگار کے مواقع پیدا ہونگے۔ 

موجودہ وفاقی حکومت کے منصوبے سے چترال کے ان بڑے دیہات کو بجلی فراہم کی جائے گی جن میں ارندو گول، لنگربٹ، ارندو خاص، اسوریت، ارسون، جنجیرت، مداگ لشٹ، پرستان، شوغور، آرکاری، بیسٹیک، اویر آرکاری، مومی اور گرم چشمہ کے علاقے بیگوشٹ اور دیگر علاقے جیسے گوبور، گولین لوئر چترال وغیرہ۔

اپر چترال کے لئے 132 کلوواٹ کی ٹرانسمیشن لائن اور قاقلشٹ میں گریڈ سٹیشن بھی منصوبے کا حصہ ہیں، منصوبے کی تکمیل کے بعد چترال کا 100فیصد حصہ بجلی سے مستفید ہوگا اس سلسلے میں ایم این اے شہزادہ افتخارالدین نے وزیر اعظم پاکستان کو سال 2014 میں خط لکھے تھے جس میں وزیر اعظم سے مطالبہ کیا گیا تھا کہ گولین گول منصوے سے 30 میگاواٹ بجلی چترال کو دی جائے، جسے حکومت نے جون 2014 میں منظور کیا تھا۔


4 تبصرے:
Write comments
  1. میرا اپ سربرہاں سے مودبانہ گزارش ہے چونکہ ہم سادہ لوح اور پسماندہ علاقے سے ہماراتعلق ہونے کا یہ مطلب تو نہیں ہے کہ ہمارے ساتھ یہی سلوک کیا جائے ٹیلی نارسروس سردی کی وجہ سے چارج نہیں ہوتا
    چترال میں اتنا سردی تو نہیں ہے جتنا کہ رشیا کے ایک شہر جہاں منفی%70 نقطیہ انجمات سے گرجاتاہے اور گاڑیوں کو بند نہیں کیاجاتا شہر کو دوڑاتے رہتے ہیں
    اور وہاں موبائل فون کبھی بھی بند نہیں ہوتے

    جواب دیںحذف کریں

خبروں اور ویڈیوز کے لئے ہماری ویب سائیٹ وزیٹ کیجئے: پوسٹ پر تبصرہ کرنے کے لئے شکریہ۔ آپ کا تبصرہ جائزے کے بعد جلد پیج پر نمودار ہوجائے گا۔ شکریہ

مشہور اشاعتیں

تازہ ترین خبریں

Recent Posts Widget