11 دسمبر، 2016

طیارے حادثے میں جان بحق ایک چترالی خاندان کی درد ناک داستان

گرم چشمہ بازار میں میرزاگل چچا کے زریعہ معاش کا وہ مقام جہاں پر بیٹھ کر موچی کا کام کرتے تھے

طیارے حادثے میں جان بحق ایک چترالی خاندان کی درد ناک داستان

ابوالحسنین

طیارے حادثے نے جہاں 48 زندگیوں کے چراغ گل کردیے، وہاں کچھ کرب ناک یادیں بھی چھوڑیں ہیں۔ باپ وہ ہستی ہے جو اپنی اولاد کو پالنے کے لئے ہر دکھ سہتا ہے اور ہر باپ کی خواہش ہوتی ہے کہ اللہ اسے اس وقت تک زندہ رکھے جب تک اس کی اولاد اپنے پاوں پر نہ کھڑی ہو۔ میرزاگل چچا بھی اسی نیت کے ساتھ گرم چشمہ بازار میں بیٹھ کر موچی کا کام کرتا تھا اور دن بھر کی محنت سے اپنے بچوں کو پال پوس رہا تھا۔ مرزا گل چچا کی بیٹی کی شادی اسلام آباد میں ہوئی تھی اور 7 دسمبر کو اپنی اہلیہ اور 4 بچوں کے ساتھ بیٹی سے ملنے اسلام آباد آرہے تھے مرزا اور اس کی اہلیہ اپنی بیٹی سے ملنے کے لئے کتنے بے تاب ہونگے اس کا اندازہ تو اولاد والے بخوبی لگا سکتے ہیں اور وہ بیٹی اپنے گھر والوں کا کس قدر راہ دیکھتی رہی ہوگی اس کی یہ حسرت، حسرت ہی رہ گئی۔ مرزا گل، انکی اہلیہ، 22 سالہ بیٹی، 10 سالہ بیٹا، 8 سالہ بیٹی اور ایک کمسن بیٹا سمیت پی آئی اے انتظامیہ کی نااہلی کی بھیںٹ چڑھ گئے۔ میرزا گل کے خاندان کا شاید ہی کوئی فرد پیچھے بچا ہو۔ لیکن پی آئی اے کی نااہل اور جاہل انتظامیہ کا کوئی فراد اپنی ذمہ داری سے کوتاہی کا اعتراف کرکے استعفیٰ تک دینا گوارہ نہ کیا۔ سموموں پر سو موٹو لینے والی عدالت 48 جانوں کے ضیاع پر سوموٹو تو کیا کسی کو عدالت طلب تک نہ کیا ۔ بے حس اور بد عنوان حکمران اپنی حکمرانی بچانے کی فکر میں لگے ہوئے ہیں، 3 دن گزرنے کے تک بھی کسی ذمہ دار پی آئی اے اہلکار کو معطل تک نہ کیا۔ 

یہ ملک جیسا چل رہا ہے ایسے ہی چلتا رہے گا، عدالتیں امیروں ، سرمایہ داروں اور ملک لوٹنے والوں کو تحفظ دیتی رہیں گی اور روٹی چرانے والے کے بازو کاٹے دیں گی، پولیس عوام کو چوروں، ڈاکووں اور دہشت گردوں کے رحکم و کرم پر چھوڑ کر سیاستدانوں اور انکے بچوں کی حفاظت کرتی رہے گی۔ راحیل شریف کئی آئے اور آتے جاتے رہیں گے۔ آزادی حاصل کئے 69 سال ہوگئے لیکن ملک وہین کا وہین ہے۔ 

کوئی تبصرے نہیں:
Write comments

خبروں اور ویڈیوز کے لئے ہماری ویب سائیٹ وزیٹ کیجئے: پوسٹ پر تبصرہ کرنے کے لئے شکریہ۔ آپ کا تبصرہ جائزے کے بعد جلد پیج پر نمودار ہوجائے گا۔ شکریہ

تازہ ترین

مشہور اشاعتیں

تازہ ترین خبریں

Recent Posts Widget