4 جنوری، 2017

سال کا بہترین برانڈ: جوبلی لائف انشورنس کے لئے سال 2015-16 کا برانڈز آف دی ایئر ایوارڈ

 

کراچی:  پاکستان میں نجی شعبے کی سرفہرست لائف انشورنس کمپنیوں میں سے ایک جوبلی لائف نے لائف انشورنس انڈسٹری میں برانڈز آف دی ایئر ایوارڈ برائے سال 2016-2015 حاصل کرلیا ۔ اس ضمن میں ایوارڈز کی تقریب گرانڈ کنوینشن مارکی، پی اے ایف میوزیم میں منعقد ہوئی۔ معزز چیئرمین سینٹ ، رضا ربانی تقریب کے مہمان خصوصی تھے۔ 


جوبلی لائف انشورنس کمپنی کی جانب سے یہ ایوارڈ ان کے ہیڈ آف کارپوریٹ بزنس ڈسٹری بیوشن فیض الحسن نے وصول کیا۔ ایوارڈ کے حصول پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے فیض الحسن نے کہا، ”جوبلی لائف کے لئے یہ غیرمعمولی ایوارڈ ،ایک اہم سنگ میل اور انتہائی فخر کا مقام ہے۔ یہ ایوارڈ ہماری کامیابیوں کا ثبوت ہے جس میں ملک کے صف اول کی انشورنس کمپنی سے لیکر برانڈ آف دی ایئر بننا شامل ہے۔ جوبلی لائف کی جانب سے اپنی ری برانڈنگ کرانے کا مقصد عام آدمی میں مالیاتی خدمات سے متعلق بہتر آگہی پیدا کرنا ہے ۔ اس مقصد کے لئے ہم مختلف سرگرمیوں کا انعقاد کرچکے ہیں اور گزشتہ سالوں میں ان کے بہترین نتائج حاصل ہوئے ہیں۔ یہ ایوارڈ ہمارے یقین کو مستحکم بناتا ہے ۔ ہم اپنے صارفین کو بھرپور تیاری کے ساتھ منفرد پراڈکٹس فراہم کرنے کا سلسلہ جاری رکھیں گے۔“

برانڈ آف دی ایئر ایوارڈ اس بات کا اعتراف ہے کہ یہ برانڈز اپنی انڈسٹری میں صف اول کی کارکردگی کے باعث چیمپیئن کے طور پرشناخت کئے جائیں ۔ اس کے جائزے کے عمل میں ملک گیر سطح پر کنزیومر سروے، ماہرین کے تجزیئے اور خصوصی برانڈ تحقیق شامل ہے ۔ 

جوبلی انشورنس آغا خان فنڈ فار اکنامک ڈیولپمنٹ (AKFED)کا ایک عالمی برانڈ ہے جو ایشیا اور مشرقی افریقہ کی مارکیٹوںمیںمختلف انشورنس پالیسیاںبرائے زندگی ، صحت اور جنر ل بھی پیش کرتا ہے۔ جوبلی لائف پاکستان میں زندگی اور صحت کی انشورنس کے منفرد ترتیب دئیے گئے منصوبے پیش کرتی ہے جو صارفین کے مختلف طبقات کی ضروریات کو پورا کرتے ہےں جن میں ریٹائرمنٹ، بچوں کی تعلیم، شادی ، بچت اور تحفظِ زندگی ، خواتین کیلئے خاص لائف انشورنس پالیسیاں ، دیہی علاقوں کیلئے انشورنس پالیسیاں اور ملک کے کم مراعات یافتہ طبقے کے لئے زندگی اور صحت کی پالیسیاں شامل ہیں۔ 

کوئی تبصرے نہیں:
Write comments

خبروں اور ویڈیوز کے لئے ہماری ویب سائیٹ وزیٹ کیجئے: پوسٹ پر تبصرہ کرنے کے لئے شکریہ۔ آپ کا تبصرہ جائزے کے بعد جلد پیج پر نمودار ہوجائے گا۔ شکریہ

مشہور اشاعتیں

تازہ ترین خبریں

Recent Posts Widget