اپنے فیس بک آئی ڈی سے بھی آپ ویب سائیٹ پر کسی نیوز
یا بلاگ پر کومنٹ کرسکتے ہیں۔

25 جنوری، 2017

پاکستان ایک ایسے میزائل کا تجربہ کیا ہے جو کئی صلاحیتوں کا حامل اور 2200 کلومیٹر تک مارسکتاہے

 

راولپنڈی (ویب ڈیسک) پاکستان نے ابابیل میزائل کا کامیاب تجربہ کرلیا ہے یہ
میزائل ملٹی پل انڈیپنڈنٹ ری انٹری وہیکل کا حامل ہونے کے ساتھ متعدد جوہری وار ہیڈ لے جانے کی صلاحیت رکھتا ہے اور 2200 کلومیٹر تک مار کرسکتا ہے۔ دشمن ملکوں کے کئی اہم ٹارگٹس نشانے پر آگئے ہیں۔ ابابیل میزائل کا یہ پہلا کامیاب تجربہ ہے۔ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ اور وزیراعظم نواز شریف نے کامیاب تجربے پر قوم اور مسلح افواج کو مبارکباد پیش کی ہے۔ آئی ایس پی آر کے ڈائریکٹر جنرل میجر جنرل آصف غفور نے ٹوئٹر پر جاری پیغام میں کہا ہے کہ زمین سے زمین پر مار کرنے والے ابابیل میزائل کا پہلا کامیاب تجربہ کر لیا گیا ہے۔ زمین سے زمین پر مار کرنے والا یہ میزائل 2200 کلومیٹر تک کامیابی سے اپنے ہدف کو نشانہ بنا نے کی صلاحیت رکھتا ہے۔



میزائل کی خاص بات یہ ہے کہ یہ دشمن کے ریڈار کو بھی باآسانی دھوکہ دینے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ ڈی جی آئی ایس پی آر کا مزید کہنا ہے کہ میزائل کے کامیاب تجربے سے پاکستان کی دفاعی صلاحیتوں میں مزید اضافہ ہوگیا ہے۔ ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ، چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل زبیر محمود حیات، نیول اور فضائیہ کے سربراہان نے کامیاب تجربے پر قوم، مسلح افواد اور انجینئروں کی ٹیم کو مبارکباد دی ہے۔ 

وزیراعظم نواز شریف نے بھی کامیاب تجربے پر مبارکباد پیش کی ہے اور کہا قوم اور مسلح افواج کامیاب تجربے پر مبارکباد کے مستحق ہیں۔



Pakistan test fires Ababeel Missile - capable... by myvoicetv

کوئی تبصرے نہیں:
Write comments

خبروں اور ویڈیوز کے لئے ہماری ویب سائیٹ وزیٹ کیجئے: پوسٹ پر تبصرہ کرنے کے لئے شکریہ۔ آپ کا تبصرہ جائزے کے بعد جلد پیج پر نمودار ہوجائے گا۔ شکریہ

نوٹ: ٹائمزآف چترال کی انتظامیہ اور اداراتی پالیسی کا بلاگر کے خیالات سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔ اگر آپ بھی چاہتے ہیں کہ آپ کا نقطہ نظر پاکستان اور دنیا بھر کے ناظرین تک پہنچے توآپ بھی قلم اٹھائیے اور 400 سے 700 الفاظ پر مشتمل اپنی تحریر تصویر، مکمل نام، فون نمبر، سوشل میڈیا آئی ڈیز اور اپنے مختصر مگر جامع تعار ف کے ساتھ ہمیں ای میل کریں ای میل ایڈریس timesofchitral@outlook.com آپ اپنے بلاگ کے ساتھ تصاویر اور ویڈیو لنک بھی بھیج سکتے ہیں۔

اپنے فیس بک آئی ڈی سے بھی آپ ویب سائیٹ پر کسی نیوز
یا بلاگ پر کومنٹ کرسکتے ہیں۔

تازہ ترین

www.myvoicetv.com

مشہور اشاعتیں

loading...

تازہ ترین خبریں