جنوری 2, 2017

چترال یوتھ فورم اسلام آباد نے نئے سال کو منانے کے لئے اسلام آباد میں پرگرام کا اہتمام کیا

 


(امیر نیاب اسلام اباد برائے ٹائمز آف چترال) چترال یوتھ فورم اسلام آباد نے نیا سال چترال سے تعلق رکھنے والے سینیر پروفیشنلز کے ساتھ پنجاب کرکٹ گراونڈ میں منایا۔ آ غاخان فاونڈیشن پاکستان کے چیف ایگزیگٹیو جناب اختر اقبال صاحب نے خصوصی طور پرشرکت کی۔

چترال یوتھ فورم اسلام آبادکے عہدیداران نے نیا سال اسلام اباد میں مقیم سنیرز پروفشنلز کے ساتھ جوش و خروش کے ساتھ منایا۔ اس نئے سال کے جشن میں آ غاخان فاونڈیشن کے چیف ایگزیگٹیو نے خصوصی شرکت کرکے چترال یوتھ فورم کے عہدیدران کی بھرپور حوصلہ افزائی کی اور  ساتھ ان کے اس بہتریں قدم (initiative) کو بے حد سراہا۔ اس کے علاوہ چترال سے تعلق رکھنے والے سینیرز پروفیشنلزکی کثیر تعداد نے بھرپور انداز میں شرکت کرکے چترال فورم کے اس کاوش کوذبردست انداز میں سراہا جس سے چترال کے نوجوانوں اور پیشہ ور افراد کا ایک دوسرے سے ملنے (interaction) کا بہترین موقع ملا۔



چترال یوتھ فورم اور چترالی پروفشنلز نے مستقبل میں بھی اسی قسم کے (interactive gathering) منعقد کرنے پراتفاق کیا ۔ اور چترالی پروفشنلز کی جانب سے چترال یوتھ فورم کو ہر طرح کے تعاون کی یقین دہانی بھی کی گئی جو مستقبل میں چترال کے نوجوانوں کے لئے مختلف پروگرامز کرانے کا ارادہ رکھتا ہے۔ چترال یوتھ فورم کے صدر نے مہمانوں کو خوش آمدید کیا  اور چیرمین نے پروفیشنلز کی بھرپور شرکت اور حوصلہ افزائی پر ان کا شکریہ ادا کیا۔

چترال یوتھ فورم اور چترالی پروفشنلز نے پنجاب کرکٹ گراونڈ میں آپس میں دوستانا کرکٹ میچ بھی کھیلے۔ آخر میں چترال یوتھ فورم اسلام آباد اور چترال کے تمام پیشہ ور افراد نے چترال اور گلگت بلتستان کے عوام اور تمام پاکستانیوں کو نئے سال کی مبارک باد کے ساتھ نیک خواہشات اظہار کیا۔


کوئی تبصرے نہیں:
Write comments

خبروں اور ویڈیوز کے لئے ہماری ویب سائیٹ وزیٹ کیجئے: پوسٹ پر تبصرہ کرنے کے لئے شکریہ۔ آپ کا تبصرہ جائزے کے بعد جلد پیج پر نمودار ہوجائے گا۔ شکریہ

تازہ ترین

مشہور اشاعتیں

تازہ ترین خبریں

Recent Posts Widget