اپنے فیس بک آئی ڈی سے بھی آپ ویب سائیٹ پر کسی نیوز
یا بلاگ پر کومنٹ کرسکتے ہیں۔

12 جنوری، 2017

جاز کیش اور ویسٹرن یونین کے درمیان عالمی ترسیلات زر کے لیے معاہدہ

 

لاہور(بزنس نیوز ڈیسک) جاز کیش اور گلوبل پیمنٹ سروسز کے عالمی لیڈر، ویسٹرن یونین کے درمیان ایک معاہدہ طے پایا ہے جس کے نتیجہ میں جاز کیش کے کسٹمرز ویسٹرن یونین کے ذریعہ دنیا کے مختلف حصوں سے بھیجی گئی رقم جاز ایکسپیرینس سینٹرز اور موبی لنک مائکرپوفنانس بینک کی برانچوں سے وصول کر سکیں گے۔ معاہدہ پر دستخط کرنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے موبی لنک کی وائس پریزیڈنٹ، ڈیجیٹل اینڈ موبائل فنانشل سروسز، انیقہ افضل ساندھو نے کہا، ’’جازکیش نے اپنے کسٹمرز کی مال ضروریات کو پورا کرنے کے لیے ہمیشہ بہترین ڈیجیٹل اور موبائل حل پیش کیے ہیں۔

اس سروس کا اضافہ انہیں دنیا کے مختلف حصوں سے ویسٹرن یونن کے ذریعہ بھیجی گئی رقم وصول کرنے کے قابل بنائے گا، ہم اس میں ان خاندانوں کے لیے نمایاں سہولت اور بھروسہ شامل کر رہے ہیں جو اپنی گھریلو ضروریات کے لیے بیرون ملک سے آنے والی مالی سپورٹ پر انحصار کر تے ہیں۔‘‘ویسٹرن یونین پاکستان اور افغانستان کے سینئر منیجر، اسد افتخار نے اس اشتراک کے بارے میں کہا،’’فنانشل انڈسٹری کے لیے یہ زبردست وقت ہے کہ موبائل نئی فنانشل سروسز پیش کرنے میں اہم کردار ادا کر رہا ہے جو ڈلیوری میں سہولت اور اضافی اعتماد فراہم کرتی ہیں۔ ‘‘ انہوں نے مزیدکہا کہ--’’ہمیں خوشی ہے کہ ہم جاز کیش کے ساتھ کنیکٹ ہو گئے ہیں تاکہ رقم کی منتقلی کے لیے جدید سروسز پیش کر سکیں۔‘‘

کوئی تبصرے نہیں:
Write comments

خبروں اور ویڈیوز کے لئے ہماری ویب سائیٹ وزیٹ کیجئے: پوسٹ پر تبصرہ کرنے کے لئے شکریہ۔ آپ کا تبصرہ جائزے کے بعد جلد پیج پر نمودار ہوجائے گا۔ شکریہ

نوٹ: ٹائمزآف چترال کی انتظامیہ اور اداراتی پالیسی کا بلاگر کے خیالات سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔ اگر آپ بھی چاہتے ہیں کہ آپ کا نقطہ نظر پاکستان اور دنیا بھر کے ناظرین تک پہنچے توآپ بھی قلم اٹھائیے اور 400 سے 700 الفاظ پر مشتمل اپنی تحریر تصویر، مکمل نام، فون نمبر، سوشل میڈیا آئی ڈیز اور اپنے مختصر مگر جامع تعار ف کے ساتھ ہمیں ای میل کریں ای میل ایڈریس timesofchitral@outlook.com آپ اپنے بلاگ کے ساتھ تصاویر اور ویڈیو لنک بھی بھیج سکتے ہیں۔

اپنے فیس بک آئی ڈی سے بھی آپ ویب سائیٹ پر کسی نیوز
یا بلاگ پر کومنٹ کرسکتے ہیں۔

تازہ ترین

مشہور اشاعتیں

loading...

تازہ ترین خبریں