30 جنوری، 2017

لاسپور ویلی میں ٹیلی نار سروس اور وائرلیس لوپ سسٹم کے خرابی کا فوری نوٹس لیا جائے۔ عمایٰدین لاسپور ویلی کا مطالبہ

لاسپور چترال (ٹائمز آف چترال کے لئے امیر نیاب) : ویلی لاسپور کے عمائدین ، ناظم یو سی لاسپور زلفی ہنر شاہ، سابق ناظم لاسپور محمد قیوم شاہ، یوسی ممبر عزت مان شاہ، جماعتی خان، شندور ایریا ڈویلوپمنٹ، کنزرویشن اینڈ ویلفر اورگینایزیشن کے صدرشاہ خان، سابق ممبر یونین کونسل نگاو بن شاہ، وایٰس چیرمین ہرچین رحمت اعظم، ممبر وی سی رامان حاصیل مراد ممبر سرفراز، شیر زمات اور میر ولی شاہ نے اخباری بیان جاری کرتے ہو ئے کہا ہے کہ ٹیلی نار سروس کے تیل کنٹریکٹر ہرچین، رامان، بروک، بالیم اور سور لاسپوکے صارفین کو جان بوجھ کرکئی ہفتون سے تیل کی فراہمی نہیں کررہا ہے جس کی وجہ سے ٹیلی نار سروس کئی ہفتون سے معطل ہے۔ عوامی نمائندون نے متعدد بار کنٹریکٹر سے تیل فراہمی کے حوالے سے رابطے کیے لیکن مذکورہ شخص جان بوجھ کر علاقے کے صارفین کو ٹیلی نار سروس سے محروم رکھا ہوا ہے۔ جس سے علاقے کے صافین کو کمیونیکیشن میں بہت سی مشکلات کا سامنا ہے۔ لاسپور علاقے میں ٹیلی نار سروس کے علاوہ علاقے کے لوگوں کے بھرپور تعاون اور شراکت سے علاقے میں وائرلیس سسٹم بھی لگا دیا گیا ہے جس کی تکمیل کے لئے 80فیصد کنٹریبیوشن علاقے کے عوام نے دیا ہے،لیکن بدقسمی سے اس وائرلیس سسٹم میں کچھ مہینے پہلے کچھ ٹیکنیکل خرابی کی وجہ سے ابھی تک وائرلیس آفس خراب پڑا ہے۔ ایک چھوٹی سی خرابی کو دور کرنے میں کئی مہینے لگ چکے ہیں مزید کتنے مہینے لگیں گے کچھ اندازہ نہیں۔ 

علاقے کے مذکورہ نمائندون نے خیبرپختوانخواہ کے کمیونیکیشن ڈپارٹمنٹ، ٹیلی نار کے اعلیٰ حکام، پی ٹی سی ایل وائرلیس لوپ کے ذمہ دار حکام، چترال کے منتخب نمائندون، ڈپٹی کمشنر چترال سے مداخلت کی اپیل کی ہے ، تاکہ دونون مواصلاتی نظاموں (ٹیلی نار اور وائرلیس لوپ) کو جلد بحال کردیا جائے تاکہ علاقے کے عوام کی موصلاتی رابطوں میں پیش آنے والی مشکلات کو دور کیا جاسکے۔ 


کوئی تبصرے نہیں:
Write comments

خبروں اور ویڈیوز کے لئے ہماری ویب سائیٹ وزیٹ کیجئے: پوسٹ پر تبصرہ کرنے کے لئے شکریہ۔ آپ کا تبصرہ جائزے کے بعد جلد پیج پر نمودار ہوجائے گا۔ شکریہ

تازہ ترین

مشہور اشاعتیں

تازہ ترین خبریں

Recent Posts Widget