24 جنوری، 2017

سابق صدر پرویزمشرف ملک واپس آرہے ہیں، رفقا سے مشاورت شروع کردی

 

کراچی (ویب ڈیسک) آل پاکستان مسلم لیگ کے سربراہ  اور سابق صدر و آرمی چیف جنرل ریٹائرڈ پرویزمشرف نے وطن واپسی کا ارادہ کرلیا ہے۔ پاکستان آکر وہ  تیسری قوت پیدا کرنے کے لئے مختلف سیاسی جماعتوں سے رابطے کریں گے۔ ان کے ملک میں نہ ہونے کی وجہ سے حکمراں جماعت مسلم لیگ (ن) اور پیپلز پارٹی کے خلاف ملک گیر سطح پر ’’سیاسی اتحاد‘‘ بنانے کا منصوبہ مختلف جماعتوں کے عدم تعاون کی وجہ سے ناکام ہوگیا تھا۔ ملک گیر سیاسی اتحاد بنانے کے منصوبے کو دوبارہ شروع کرنے اور عملی جامہ پہنانے کے لئے پرویزمشرف نے  پاکستان آنے کا ارادہ کرلیا ہے اور وہ  واپسی کا شیڈول طے کرنے کیلیے قریبی
رفقا سے مشاورت کر رہے ہیں، کسی بھی وقت وہ اس کا اعلان بھی کردیں گے۔

پرویز مشرف نے کئی بار ناکام حکمرانی کرنے والی جماعتوں خاص طور پر (ن) لیگ کے مقابلے میں لیگی گروپوں کو ایک پیلٹ فارم پرجمع کرکے تیسری بڑی سیاسی قوت بنانے کے لئے کوششیں کررہے تھے، اس سلسلے میں وہ مسلم لیگ دھڑوں کو ایک کرکے  ’’متحدہ مسلم لیگ‘‘ بنانے والے تھےلیکن سابقہ اتحادی جماعت ق لیگ اور دیگر لیگی دھڑوں سمیت ناراض ن لیگی رہنماؤں نے اس سلسلے میں تعان نہیں کیا جس کی وجہ سے یہ حکمت عملی کامیاب نہ ہوسکی تھی ایک بار پھر مشرف پاکستان آکر کوشش کریں گے۔

کوئی تبصرے نہیں:
Write comments

خبروں اور ویڈیوز کے لئے ہماری ویب سائیٹ وزیٹ کیجئے: پوسٹ پر تبصرہ کرنے کے لئے شکریہ۔ آپ کا تبصرہ جائزے کے بعد جلد پیج پر نمودار ہوجائے گا۔ شکریہ

تازہ ترین

مشہور اشاعتیں

تازہ ترین خبریں

Recent Posts Widget