20 فروری، 2017

غلطی سے لاہور ایئر پورٹ میں گھس جانے والے 2 چترالی افراد تفتیس کے بعد بے گناہ قرار دیئے گئے

 

(نیوز ڈیسک)  آج صبح ایئر پورٹ سیکیوریٹی فورس نے 2 افراد کو حراست میں لیا تھا، جنہیں بعد ازاں تفتیش کے لئے لاہور پولیس کے حوالے کیا گیا تھا۔ جس کے بعد یہ  بات سامنے آئی تھی کہ دونوں افراد کا تعلق چترال سے ہے، جن کے بارے میں میں شک ظاہر کیا جارہا تھا کہ کیا ان کی نیت تخریب کاری کی تھی۔ نجی چینلز اور  سوشل میڈیا  پر خبرین گردش کررہی تھیں کہ لاہور ایئر پورٹ سے دو دہشت گرد گرفتار کرلئے گئے ہیں جن کا تعلق چترال سے ہے۔

لیکن پولیس کی تفتیش کے بعد یہ بات سامنے آئی کہ دونوں افراد کا تعلق چترال کے علاقے دروش سے ہے لیکن ان کا کسی دہشت گرد تنظیم سے کوئی تعلق نہیں بلکہ یہ مزدور ہیں لاہور میں ایک ٹھیکہ دار کے ساتھ مزدوری کرتے تھے  جو راستہ بھٹک کر چلتے چلتے ایئر پورٹ میں داخل ہوگئے تھے، جنہیں شک کی بنیاد پر گرفتار کیا گیا تھا لیکن پولیس تفتیش کے بعد معلوم ہوا کہ یہ دونوں افراد مزدور ہیں اور راستہ بھٹک کر حساس علاقے میں داخل ہوئے تھے۔  جو لاہور میں جمال نامی ٹھیکہ دار کے ساتھ کام کرتے تھے  جس کی تصدیق پولیس ذرائع نے بھی کردی ہے۔



کوئی تبصرے نہیں:
Write comments

خبروں اور ویڈیوز کے لئے ہماری ویب سائیٹ وزیٹ کیجئے: پوسٹ پر تبصرہ کرنے کے لئے شکریہ۔ آپ کا تبصرہ جائزے کے بعد جلد پیج پر نمودار ہوجائے گا۔ شکریہ

تازہ ترین

مشہور اشاعتیں

تازہ ترین خبریں

Recent Posts Widget