6 فروری، 2017

چترال پولیس کا بڑا کانامہ، 25 افراد کو زندہ بچا لیا : تفصیل پڑھیں

 

چترال (نمائندہ ٹائمز آف چترال) خواتین، بچوں سمیت 25 افراد لواری ٹنل کے قریب پھنس کر رہ گئے تھے، برفانی تودہ گر کر راستے بلاک کردیا ، یہ لوگ چترال سے لواری ٹنل کی جانب جارہے تھے۔ کہ بیچ راستے ان کی گاڑی کا ٹائر پنکچر ہوگیا۔ اور اسی دوران برفانی تورے گرنے شروع ہوئے ۔۔۔ جہاں سے چترال پولیس کے جوانوں نے انہیں موت کے منہ سے زندہ سلامت نکال لیا۔ مسافروں نے بتایا کہ انہیں بچانے کے لئے ان کی جانب آنے والے پولیس اہلکار خود بھی بال بال بچے لیکن اس کے باوجود وہ انہیں بچانے آگے بڑھے اور انہیں بچا لیا۔ 

مول کہو کے زاہد علی اور اس کی فیملی کے 4 اور ارکان اس گاڑی میں سفر کررہے تھے، انہوں نے کہا کہ جب ان کی گاڑی دیگر گاڑیوں کے ساتھ ٹنل کی جانب جارہی تھی تو مذکورہ جگہ پہنچ اس کا ٹائر پنکچر ہوگیا۔ پہاڑ سے برفانی تودا ٹوٹ کر ان کی گاڑی کی جانب آگیا لیکن خوش قستمی سے وہ ان کے اوپر نہیں گرا۔ 

برفانی تودے گرنے سے وہ لوگ محصور ہوکر رہ گئے تھے۔ اگر بروقت پولیس کی ریسکیو ٹیم نہ پہنچتی تو معاملہ سنگین ہوسکتا تھا۔ مذکورہ گاڑی کا ٹائر پنکچر ہوگیا تھا اور وہ بیچ راستے میں رہ گئے تھے اسی دوران برفانی تودے گرنے شروع ہوئے، واقعے کی اطلاع عشیرت پولیس چوکی کو فوری طور پر دی گئی۔ جہاں سے سب ڈویژنل پولیس آفیسر دروش ظفر احمد کی سربراہی میں ٹیم وہاں پہنچی اور پھنسے ہوئے مسافروں بحفاظت کو نکال لیا۔ 


کوئی تبصرے نہیں:
Write comments

خبروں اور ویڈیوز کے لئے ہماری ویب سائیٹ وزیٹ کیجئے: پوسٹ پر تبصرہ کرنے کے لئے شکریہ۔ آپ کا تبصرہ جائزے کے بعد جلد پیج پر نمودار ہوجائے گا۔ شکریہ

تازہ ترین

مشہور اشاعتیں

تازہ ترین خبریں

Recent Posts Widget