14 مارچ، 2017

چترال ایون گول اور باروم گول میں 15 اور 24 میگا واٹ کے بجلی گھروں کی تعمیر

 

ٹائمز آف چترال نیوز ڈیسک:  حکومت خیبر پختونخواہ انرجی اور پاورڈپارٹمنٹ چترال کے دو مقامات سمیت خیبر پختونخواہ کے 7 مختلف مقامات پر 87 میگاواٹ کے ہائیڈل پاور ہاؤسز کی تعمیر کے لئے دلچسپی رکھنے والے اداروں کو سرمایہ کاری کی دعوت دی ہے۔  جس کے مطابق چترال کے ایون گول میں 15.17 اور باروم گول میں 24.93 میگاواٹ کے بجلی گھر تعمیر کئے جائیں گے۔ ان مقامات کی فیزیبلٹی رپورٹ پہلے ہی تیار کی جاچکی ہے۔ دلچسپی رکھنے والے اداروں کے لئے پروپوزل جمع کرنے کی تاریخ  26 اپریل 2017 رکھی گئی ہے۔



کوئی تبصرے نہیں:
Write comments

خبروں اور ویڈیوز کے لئے ہماری ویب سائیٹ وزیٹ کیجئے: پوسٹ پر تبصرہ کرنے کے لئے شکریہ۔ آپ کا تبصرہ جائزے کے بعد جلد پیج پر نمودار ہوجائے گا۔ شکریہ

مشہور اشاعتیں

تازہ ترین خبریں

Recent Posts Widget