مارچ 10, 2017

چترال: پانچ سال میں 200 سے زائد خواتین نے اپنی زندگیوں کا خاتمہ اپنے ہاتھوں سے کیا

چترال (بشیر حسین آزاد) عالمی یوم خواتین کے موقع پر انسانی حقوق کے عالمبردار نیاز اے نیازی ایڈوکیٹ نے چترال میں بڑھتی ہوئی خودکشیوں کے رحجان پر تشویش کا اظہارکرتے ہوئے کہا کہ گذشتہ پانچ سالوں میں چترال میں دو سو سے زائد خواتین نے خودکشی کرکے اپنی زندگی کے چراغ گھل کردیے۔جبکہ 50سے زائد خواتین کو خودکشی کی کوشش کرنے سے بچایا گیا۔

اُنہوں نے کہا کہ چترالی خواتین میں خودکشیوں کی بڑھتی ہوئی رجحان ایک انسانی المیہ ہے۔عالمی یوم خواتین کے موقع پر حکومت اور دیگر اداروں کو اس انسانی مسلئے کی طرف بھرپور توجہ دینی چاہیئے۔اُنہوں نے کہا کہ خودکشی کرنے والے خواتین میں ہر عمر ،علاقے،پڑھی لکھی،آن پڑھ،بڑی عمر،چھوٹی عمر ،شادی شدہ،غیر شادی شدہ ہرقسم کی خواتین شامل ہے۔

اُنہوں نے کہا کہ اس بڑھتی ہوئی خودکشی کے واقعات معاشراتی ناانصافیوں کی نشاندہی کرتی ہے جسکا سائنسی بنیادوں پر تحقیق ہونی چاہیے۔نیازی اے نیازی ایڈوکیٹ نے چترالی معاشرے میں خواتین کے کردار کو سراہا۔



کوئی تبصرے نہیں:
Write comments

خبروں اور ویڈیوز کے لئے ہماری ویب سائیٹ وزیٹ کیجئے: پوسٹ پر تبصرہ کرنے کے لئے شکریہ۔ آپ کا تبصرہ جائزے کے بعد جلد پیج پر نمودار ہوجائے گا۔ شکریہ

تازہ ترین

مشہور اشاعتیں

تازہ ترین خبریں

Recent Posts Widget