31 مارچ، 2017

پارا چنار کے مرکزی بازار میں دھماکے سے جان بحق افراد کی تعداد 22 ہوگئی، 50 سے زائد زخمی

 

ہنگو (ویب ڈیسک) پارا چنار شہر کے مرکزی بازار میں دھماکے میں جان بحق افراد کی تعداد 22 تک جا پہنچی ہے جبکہ 50 سے زائد زخمی ہوگئے ہیں۔ ذرائع کے مطابق پارا چنار کے مرکز میں واقع بازار میں عین اس وقت دھماکا ہوا جب لوگوں کی بڑی تعداد خریداری میں مصروف تھی۔ 

دھماکا اتنا شدید تھا کہ اس کی آواز دور دور تک سنی گئی۔ زخمیوں کو ایجنسی ہیڈ کوارٹر اسپتال پارا چنار منتقل کیا گیا جہاں انہیں طبی امداد دی جارہی ہے۔ اسپتال حکام نے آخری اطلاعات تک 22 افراد کے جاں بحق ہونے کی تصدیق کردی ہے، جن میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔ اسپتال انتظامیہ کی اپیل پر لوگ خون کے عطیات جمع کرارہے ہیں جب کہ پاک فوج کےہیلی کاپٹرز کے ذریعے 12 شدید زخمیوں کو پشاور منتقل کردیا گیا ہے۔ دھماکے کے بعد پشاور کے ایل آر ایچ اور دیگر سرکاری ہسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی۔

وزیر اعظم نواز شریف نے دھماکے کی شدید مذمت کی ہے اور متاثرہ خاندانوں سے ہمدردی کا اظہار کیا ہے جب کہ مقامی انتظامیہ کو پارا چنار دھماکے کے متاثرین کی ہرممکن امداد کی ہدایت بھی جاری کی ہے۔ وزیراعظم کا کہنا تھا کہ کہ دہشت گردوں کا نیٹ ورک توڑ دیا گیا ہے، ملک سے دہشت گردی کا ہر قیمت پر خاتمہ کریں گے۔ دیگر سیاسی رہنماؤوں نے بھی واقعے کی شدید مذمت کی ہے۔ وفاقی وزیرداخلہ چوہدری نثار علی خان نے بھی پارا چنار دھماکے کی شدید مذمت کرتے ہوئے واقعے کی رپورٹ طلب کرلی ہے۔

کوئی تبصرے نہیں:
Write comments

خبروں اور ویڈیوز کے لئے ہماری ویب سائیٹ وزیٹ کیجئے: پوسٹ پر تبصرہ کرنے کے لئے شکریہ۔ آپ کا تبصرہ جائزے کے بعد جلد پیج پر نمودار ہوجائے گا۔ شکریہ

تازہ ترین

مشہور اشاعتیں

تازہ ترین خبریں

Recent Posts Widget