3 مارچ، 2017

چالیس سالہ خاتون نے 69 بچوں کو جنم دے کر عالمی ریکارڈ قائم کردیا، اور خاتون۔۔۔

 

(ویب ڈیسک) عالمی ذرائع ابلاغ کے مطابق فلسطین کے گنجان آباد علاقے غزہ کی پٹی سے تعلق رکھنے والے ایک فلسطینی شہری نے دعویٰ  کیا ہے کہ اس کی بیوی نےمختلف اوقات میں 69  بچوں کو جنم دیا ہے۔ غیرملکی خبر رساں ایجنسی سے اپنی شناخت ظاہر نہ کرتے ہوئے خاتون کے شوہر نے بتایا کہ اس کی بیوی زچگی کی بیماری کے دوران گذشتہ اتوار کو غزہ کے ایک ہسپتال میں انتقال کرگئی ۔ اس کی فوت ہونے والی بیوی نے 16 بار جڑواں، 7 بار تین تین اور 4 بار چار چار بچے جنم دیے ہیں۔ بین الاقوامی اعدادو شمار کے مطابق خاتون کے اتنے سارے بچے جنم دینے کا یہ عمل عالمی ریکارڈ ہے۔ تاریخ میں اتنے زیادہ بچے پیدا کرنے کا کوئی واقعہ نہیں ملتا۔



کوئی تبصرے نہیں:
Write comments

خبروں اور ویڈیوز کے لئے ہماری ویب سائیٹ وزیٹ کیجئے: پوسٹ پر تبصرہ کرنے کے لئے شکریہ۔ آپ کا تبصرہ جائزے کے بعد جلد پیج پر نمودار ہوجائے گا۔ شکریہ

تازہ ترین

مشہور اشاعتیں

تازہ ترین خبریں

Recent Posts Widget