4 مارچ، 2017

چترالی زبان کھوار کیلئے مردم شماری فارم میں ’دیگر‘ کا خانہ نا منظور: کھوار اہل قلم کا مطالبہ



کھوار اہل قلم کی مرکزی کابینہ کا اجلاس، مردم شماری میں کھوار کیلیے  دیگر کا خانہ نامنظور، دوسرے ادبی تنظیموں اور، قانونی ماہرین سے مزید مشاورت کے بعد عدالت جانے فیصلہ....

3 مارچ 2017 چترال کی معروف ادبی تنظیم کھوار اہل قلم کے مرکزی کابینہ کا اجلاس آج چترال میں تنظیم کے مرکزی چیرمین ایڈوکیٹ محمد کوثر کی صدارت میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں مرکزی چیرمین کے علاوہ مرکزی صدر و معروف شاعر مسرت بیگ مسرت، عطاءالدین عطاء، محمد نواز رفیع، اقرارالدین خسرو، علاوالدین حیدری، فضل الرحمن قرطاس، اور سید افضل حسین شاہ افضل نے شرکت کی۔

اجلاس میں ملک کے اندر ہونے والے چھٹے مردم شماری کیلیے دیے گیے فارم میں زبانوں کے خانوں میں کھوار کو شامل نہ کرکے کھوار کو دیگر کے خانے میں رکھنے کی بھرپور انداز میں مذمت کی گئی, اجلاس میں متفقہ طور پر ایک قرارداد بھی منظور کی گئی جس میں حکومت سے اس فیصلے پر نظر ثانی کا مطالبہ کیا گیا ہے, بصورت دیگر چترال کی دیگر ادبی تنظیموں اور قانونی ماہرین سے مزید مشاورت کے بعد عدالت جانے کا بھی فیصلہ کیا گیا, اجلاس میں کھوار اہل قلم حلقہ پشاور کے چیرمین اور معروف قانون دان محب اللہ تیریچوی ایڈوکیٹ سے ٹیلی فونک مشورہ کرکے اسے بھی اعتماد میں لیا گیا, اور دیگر حلقوں کو بھی اعتماد میں لیکر آئندہ کا لائحہ عمل طے کرنے کا فیصلہ ہوا. اجلاس میں تنظیم کے آئندہ لائحہ عمل کے علاوہ  دیگر امور بھی زیر بحث آئے, اور اجلاس میں چترال کے نوجوان شاعر سید افضل حسین شاہ نے تنظیم میں باقاعدہ شمولیت اختیار کی, اور تنظیم کے سینیر اراکین نے اس موقع پر اسے خوش آمدید کہا (ٹی او سی نمائندہ)

کوئی تبصرے نہیں:
Write comments

خبروں اور ویڈیوز کے لئے ہماری ویب سائیٹ وزیٹ کیجئے: پوسٹ پر تبصرہ کرنے کے لئے شکریہ۔ آپ کا تبصرہ جائزے کے بعد جلد پیج پر نمودار ہوجائے گا۔ شکریہ

مشہور اشاعتیں

تازہ ترین خبریں

Recent Posts Widget