مارچ 4, 2017

لاسپور اور یارخون کے دو اداروں کےساتھ فوکس کا اسلام آباد میں واٹرشڈاور رسک منجمنٹ پر ورکشاپ

 

ٓ فوکس ہیومینیٹیرین اسسٹنٹ پروگرام اور آغاخان رورل سپورٹ پروگرام نے شندور یوٹیلیٹی کمپنی پبلک لمیٹیڈ اور ےادگاریوٹیلیٹی کمپنی پبلک لمیٹیڈ کے ساتھ ملکر ورکشاپ کا انعقاد کیا

اسلام آباد (امیرنیاب) فوکس ہیومینیٹیرین اسسٹنٹ پروگرام اور آغاخان رورل سپورٹ پروگرام نے لاسپورویلی کے شندور یوٹیلیٹی کمپنی پبلک لمیٹیڈ اور یارخون ویلی کے یادگاریوٹیلیٹی کمپنی پبلک لمیٹیڈ کے ساتھ ملکر Watershed & Risk Management ورکشاپ اسلام اباد کے ایک مقامی ہوٹل میں منعقد کیا۔ AKRSP اور FOCUS نے Watershed کے Assessment کے لیے مختلیف ماہیرین کریم نیانی اور ڈاکٹر بشیر کی خدمات حاصل کی تھی۔ اس تفصیلی Assessment میں ما ہرین نے AKRSP اور FOCUS کے ٹیم کے ساتھ ملکر لاسپور ویلی اور ےارخون ویلی کے سات مختلیفWatershed کا تفصیلی جایزہ رپورٹ پیش کیا۔ 



رپورٹ میں Watershed اور Climate change پر تفصیلی روشنی ڈالی گئی۔ ماہیرین کے رپورٹ کی روشنی میں دونون علاقون کے کچھ رسک ایریاز اور اس سے نمٹنے کے حکمت عملی پر تفصیلی روشنی ڈالی گئی اور ساتھ ساتھ مستقبل میں ترقیاتی منصوبہ بندی کے لیے جامع منصوبہ بندی کرنے پر بھی غورکے ساتھ مقامی ابادی کو خطرے سے بچانے کے لیے حکمت عملی بنانے پر بات کی گئی۔ ورکشاپ میں شراکا اور مقامی نمایندون سے علاقے کے خطرے سے نمٹنے اور مستقبل کے لیے مختلیف پروگرامز کے لیے بھی تجاویز لی گئیں۔۔ 


اس ورکشاپ میں فوکس پاکستان اور آغا خان رورل سپورٹ پروگرام کے سینٹرل افس کے نمایندے فوکس کے سلمان الدین شاہ، اے کے ار ایس پی کے شیرزاد حیدر ، چترال کے ریجنل پروگرام منیجرز، سٹاف کے علاوہ شندور یوٹیلیٹی کمپنی کے ڈایریکٹر منظور علی شاہ اور ےادگار یوٹیلیٹی کمپنی کے ڈایریکٹر شیر ولی خان اسیر نے بھی شرکت کی۔ 

کوئی تبصرے نہیں:
Write comments

خبروں اور ویڈیوز کے لئے ہماری ویب سائیٹ وزیٹ کیجئے: پوسٹ پر تبصرہ کرنے کے لئے شکریہ۔ آپ کا تبصرہ جائزے کے بعد جلد پیج پر نمودار ہوجائے گا۔ شکریہ

تازہ ترین

مشہور اشاعتیں

تازہ ترین خبریں

Recent Posts Widget