1 اپریل، 2017

موسم بہار کا روایتی تہوار جشن قاقلشٹ 20 اپریل سے شروع ہوکر، 4 دن جاری رہے گا

 

چترال / بونی (نمائندہ ٹائمز آف چترال) چترال کے موسم بہار کے روایتی تہوار سجشن قاقلشٹ کی تقریبات کے سلسلے میں جشن قاقلشٹ کمیٹی کا اجلاس کمیٹی کے نگران چیرمین
فخروالدین تحصیل نائب ناظم سب ڈویژن مستوج  کی زیر صدارت تحصیل کونسل آفس بونی میں ہوا، کمیٹی کے تمام ممبران اجلاس میں شریک ہوئے، جشن قاقلشٹ کی تقریبات کومنظم طریقے سے منانے نگران کابینہ تشکیل دی گئی۔ کابینہ کے اراکین میں پرنس سلطان الملک سرپرست اعلیٰ ، فخرو الدین تحصیل نائب ناظم سب ڈویژن مستوج چیر من ، سعید ولی وائس چیرمن ، مستنصر الد ین جنرل سکرٹری ، بشیر اللہ جائنٹ سکرٹری ، جمشید آحمدانفار میشن سکرٹری، اشتیاق آحمدفنانس سکرٹری مقرر ہوئے۔ کھیلوں کے  کنوینئرز میں جمیل آحمد لال پولو، پرویز لا ل فٹ بال ، ممتاز ولی ولی بال ، عبدا للہ جان دوڑ، شفیع احمد رسہ کشی ، فرید الدین نشانہ بازی محی الدین لوکل ہاکی ، ظہیر الدین بابر پراگلائیڈنگ اینڈلاجسٹک ، محمد علی شاہ، خصوصی افراد مقابلہ، زاکرذخمی اور علاوہ الدین عرفی ثقافتی شوز کی ذمہ داریاں نبھائیں گے۔ اجلاس میں یہ بھی فیصلہ ہوا کہ تہوار کا انعقاد 20 اپریل 2017سے ہوگا اور یہ 4 دن جاری رہے گا۔


اس روایتی تہوار میں مختلف انواع کے کھیل پیش کئے جاڑینگے جن میں پولو، رسہ کشی، پھستوک نوھتیک، روایتی بندوق (سیاح کمان ) سے نشانہ بازی، ثقافتی شو، محفل مشاغرہ مقامی ہاکی وغیرہ، علاوہ ازین نوجوانوں کی دلچسپی کے لئے دیگر کھیلوں کا بھی اہتمام کیا جائے گا۔ جن میں فٹ بال ، ولی بال ، کر کٹ ، دوڑ، پیراگلائیڈنگ، لاجسٹک وغیرہ شامل ہیں اور فائنلز 23 اپریل کو ہونگے۔

_____________________________________ 

 ہمارے سوشل میدیا پیجز کو لائیک کرنا نہ بھولیں، ہمارا فیس بک پیج درج ذیل ہے facebook.com/timesofchitral

کوئی تبصرے نہیں:
Write comments

خبروں اور ویڈیوز کے لئے ہماری ویب سائیٹ وزیٹ کیجئے: پوسٹ پر تبصرہ کرنے کے لئے شکریہ۔ آپ کا تبصرہ جائزے کے بعد جلد پیج پر نمودار ہوجائے گا۔ شکریہ

مشہور اشاعتیں

تازہ ترین خبریں

Recent Posts Widget