18 اپریل، 2017

چترال کے سالانہ میلے جشن قاقلشت میں خواتین کی شرکت پر پابندی لگادی گئی۔

 

چترال(گل حماد فاروقی) چترال سے 75 کلومیٹر دور بونی شہر کے اوپر نہایت سرسبز میدان قاقلشٹ کے میدان میں چار روزہ جشن اس ماہ 20 تاریح سے شروع ہورہا ہے تاہم اس جشن میں چترال کی ایک بڑی آبادی یعنی خواتین کی شمولیت یا جشن دیکھنے پر پابندی لگادی گئی۔

تحصیل ناظم مستوج مولانا محمدیوسف نے اخباری نمائندوں سے باتیں کرتے ہوئے کہا کہ چترال کے سالانہ چار روزہ جشن قاقلشٹ میں متفقہ طور پر یہ فیصلہ کیا گیا کہ اس جشن میں خواتین کی شرکت پر مکمل پابندی لگادی جائے اور اس سلسلے میں خواتین کے تمام تعلیمی اداروں، مساجد اور جماعت حانوں کو بھی خطوط ارسال کئے گئے ہیں کہ خواتین قاقلشٹ کے میدان میں آنے کی زحمت نہ کریں کیونکہ ان کے آنے پر پابندی لگادی گئی تاکہ چترال ایک مکمل اسلامی ماحول کا منظر پیش کرے۔

مولانا موصوف نے یہ بھی خوشخبری سنادی کہ صرف مقامی لوگوں کو اس جشن کو دیکھنے کیلئے چھوڑ دیا جائے گا تاہم باہر سے آئے ہوئے سیاح اور مہمانوں کی جشن قاقلشت میں شرکت کی حوصلہ شکنی کی جائے گی۔ تاہم مولانا موصوف یہ بتا نہ سکے کہ غیر مقامی مردوں پر کیوں پابندی لگادی گئی۔

کوئی تبصرے نہیں:
Write comments

خبروں اور ویڈیوز کے لئے ہماری ویب سائیٹ وزیٹ کیجئے: پوسٹ پر تبصرہ کرنے کے لئے شکریہ۔ آپ کا تبصرہ جائزے کے بعد جلد پیج پر نمودار ہوجائے گا۔ شکریہ

مشہور اشاعتیں

تازہ ترین خبریں

Recent Posts Widget