اپنے فیس بک آئی ڈی سے بھی آپ ویب سائیٹ پر کسی نیوز
یا بلاگ پر کومنٹ کرسکتے ہیں۔

25 اپریل، 2017

گستاخِ نبی آخرالزمان ﷺ کو قانون پاکستان کے مطابق سخت سے سخت سزا دی جائے: اسماعیلیہ لوکل کونسل مستوج

مستوج (نمائندہ ٹائمز آف چترال ) گزشتہ روز اسماعیلیہ کونسل مستوج  کے دفتر میں جماعتی رہنماؤوں ، علمائے کرام ، سیاسی رہنماؤوں اور علاقے کے معتبرین  کا ایک اہم اجلاس منعقد ہوا ، اجلاس میں رسول اللہ  ﷺ خاتم نبین کی شان اقدس میں گستاخی کی  شدید الفاظ میں مذمت کی گئی ۔


شرکاءِ اجلاس نے کہا کہ 21اپریل 2017کو شاہی مسجد چترال میں پیش آنے والا واقعہ انتہائی قابل مذمت ہے ۔  ملعون شخص نے ہمارے نبی کریم ﷺ کی  شان میں گستاخی کی ہے  جس سے ہم تمام اُمت مسلمہ کے  دلوں  کو شدید صدمہ پہنچا اور ہم اس ناپاک فعل کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں اور حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ قانون کے مطابق  ملعون شخص کو سخت سے سخت  سزا دی جائے۔ اجلاس میں لولکل کونسل مستوج کے صدر نیاز، شہزادہ سکندر الملک، خطیب جامع مسجد مولانا افسر الدین ،مکھی سنٹر جماعت خانہ ملک زار، ممبر ڈسٹرکٹ کونسل غلام مصطفیٰ، سابق ممبر کونسل گل سفید،افضل نگین ایڈوکیٹ، چیئرمین  لوکل طریقہ بورڈ محی الدین، رحمت حسین اور دیگر  شخصیات نے شرکت کی۔

کوئی تبصرے نہیں:
Write comments

نوٹ: ٹائمزآف چترال کی انتظامیہ اور اداراتی پالیسی کا بلاگر کے خیالات سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔ اگر آپ بھی چاہتے ہیں کہ آپ کا نقطہ نظر پاکستان اور دنیا بھر کے ناظرین تک پہنچے توآپ بھی قلم اٹھائیے اور 400 سے 700 الفاظ پر مشتمل اپنی تحریر تصویر، مکمل نام، فون نمبر، سوشل میڈیا آئی ڈیز اور اپنے مختصر مگر جامع تعار ف کے ساتھ ہمیں ای میل کریں ای میل ایڈریس timesofchitral@outlook.com آپ اپنے بلاگ کے ساتھ تصاویر اور ویڈیو لنک بھی بھیج سکتے ہیں۔

اپنے فیس بک آئی ڈی سے بھی آپ ویب سائیٹ پر کسی نیوز
یا بلاگ پر کومنٹ کرسکتے ہیں۔

تازہ ترین

مشہور اشاعتیں

loading...

تازہ ترین خبریں