اپنے فیس بک آئی ڈی سے بھی آپ ویب سائیٹ پر کسی نیوز
یا بلاگ پر کومنٹ کرسکتے ہیں۔

9 جون، 2017

چترال : شوگرام پل پر گاڑی کھائی میں جاگری 2 افراد جان بحق، چرون میں کوچ اور جیپ میں تصادم

چترال ، ریشن ( 9 جون 2017 نمائندہ ٹائمز آف چترال) تریچ سے برف لیکر شوگرام جانے والی جیپ نمبر CL-1211 ، شوگرام پل کے قریب پہاڑ ی سے ٹکرا کر کھائی میں جاگری ۔ جس کے نتیجے میں 2 افرا د جان بحق ہوگئے۔  واقعہ جمعرات کے روز شام  4 بجے پیش آیا۔  علاقے میں بجلی نہ ہونے کی وجہ سے لوگ ماہ رمضان میں    ٹھنڈے پانی ترستے لوگ قدرتی برف سے گزارہ کرتے ہیں ، یہ برف ڈرائیور حضرت جان ہتھیلی پر رکھ کر دور دراز کے پہاڑوں سے لاتے ہیں ۔ گزشتہ روز برف لانے والی گاڑی شوگرام پل پر حادثے کا شکار ہوگئی۔ جس کے نتیجے میں 2 افراد گاڑی کا ڈرائیور ابرار ساکن ریشن گول اور بشیر ساکنہ زئیت موقع پر ہی جان بحق ہوگئے ہیں۔

ایک اور واقعے میں  چرون کے مقام پر جیپ اور فلائینگ کوچ میں خوفناک تصادم ہوا ہے۔ تصادم کے نتیجے میں کوچ کو شدید نقصان پہنچا۔ تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ کوچ چترال جاری تھی جبکہ جیپ مال لوڈکرکے چترال سے آرہی تھی۔




_____________________________________ ہمارے سوشل میدیا پیجز کو لائیک کرنا نہ بھولیں، ہمارا فیس بک پیج درج ذیل ہے facebook.com/timesofchitral

کوئی تبصرے نہیں:
Write comments

نوٹ: ٹائمزآف چترال کی انتظامیہ اور اداراتی پالیسی کا بلاگر کے خیالات سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔ اگر آپ بھی چاہتے ہیں کہ آپ کا نقطہ نظر پاکستان اور دنیا بھر کے ناظرین تک پہنچے توآپ بھی قلم اٹھائیے اور 400 سے 700 الفاظ پر مشتمل اپنی تحریر تصویر، مکمل نام، فون نمبر، سوشل میڈیا آئی ڈیز اور اپنے مختصر مگر جامع تعار ف کے ساتھ ہمیں ای میل کریں ای میل ایڈریس timesofchitral@outlook.com آپ اپنے بلاگ کے ساتھ تصاویر اور ویڈیو لنک بھی بھیج سکتے ہیں۔

اپنے فیس بک آئی ڈی سے بھی آپ ویب سائیٹ پر کسی نیوز
یا بلاگ پر کومنٹ کرسکتے ہیں۔

تازہ ترین

مشہور اشاعتیں

loading...

تازہ ترین خبریں