15 جون، 2017

شندور فیسٹیول 2017 کی تاریخوں کا اعلان ہوگیا، خیبر پختونخواہ ٹورزم کارپوریشن کا اہم اجلاس

پشاور /کراچی ( ابولحسین : ٹائمز آف چترال ) خیبر پختونخواہ ٹورزم کارپوریشن کا اہم اجلاس منعقد ہوا۔ جس کے بعد تین روزہ فیسٹیول کے انعقاد کے حوالے سے سمری چیف منسٹر کو بھجوا دی گئی۔ اجلاس میں چیف منسٹر پرویز خٹک کے معاون خاص برائے سیاحت عبدل منیم خان بھی موجود تھے۔ تین روز شندور فیسٹیول کا انعقاد 21 سے 23 جولائی تک کرانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

اجلاس میں خطاب کرتے ہوئے عبدل منیم خان نے کہا کہ شندور فیسٹیول میں مقامی اور غٖیر ملکی سیاحوں کو متوجہ کرنے کے لئے کوششیں کی جائیں گی۔ تاکہ زیادہ سے زیادہ سیاحوں کو پرکشش علاقے کے دل موہ لینے والے نظاروں اور روایتی گیم میں شامل کیا جاسکے۔ انہوں نے پولو گراؤنڈ کی تزیئین و آرائش ، پانی کی ترسیل، ٹرانسپورٹ، میلے کے دیگر اسٹیک ہولڈرز کےساتھ ملاقاتوں، میلے میں شرکت کرنے والے سیاحوں اور رویایتی کھیل کے مداحوں کو تمام تر سہولیات فراہم کرنے کے لئے متعلقہ محکموں ہدایت جاری کردیں۔ 

انہوں نے کہا کہ اس میگا سالانہ میلے میں گلگت بلتستان اور چترال سے پولو ٹیمیں شرکت کریں گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ میلہ سیاحوں، کھیل کے شائقین کو محظوظ ہونے کے لئے شاندار موقع فراہم کرےگا۔ 

اس سال میلے میں مقامی فن کاروں اور چھوٹے کاروباری لوگ دستکاری اور دیگر مصنوعات کی نمائش کریں گے۔ اور ساتھ ساتھ علاقائی موسیقی اور ڈانس اور مہم جوئی کی دیگر سرگرمیاں بھی ہونگی۔ پیرا گائیڈنگ، نشانہ بازی، پتنگ بازی بھی میلے کا حصہ ہونگے۔ 

شندور میلہ ایک بین الاقوامی ایونٹ بن چکا ہے۔ جس میں ملکی سیاحوں کے علاوہ دنیا بھر سے سیاح بڑی تعداد میں آتے ہیں۔

چترال اپنے پر امن فضا کی وجہ سے دنیا اور ملک بھر میں مشہور ہے۔ یہاں کے لوگ انتہائی مہمان نواز اور امن پسند ہیں۔ پر امن فضا کی وجہ سے سالانہ ہزاروں سیاح علاقے میں آتے جاتے ہیں۔ چترال کے اہم سالانہ میلوں میں کیلاش کا چلم جوشٹ اور شندور سب سے زیادہ مشہور ہیں۔ 


کوئی تبصرے نہیں:
Write comments

خبروں اور ویڈیوز کے لئے ہماری ویب سائیٹ وزیٹ کیجئے: پوسٹ پر تبصرہ کرنے کے لئے شکریہ۔ آپ کا تبصرہ جائزے کے بعد جلد پیج پر نمودار ہوجائے گا۔ شکریہ

مشہور اشاعتیں

تازہ ترین خبریں

Recent Posts Widget