13 جون، 2017

گاؤں عشیرت میں عوام کا نیشنل ہائی وے کے خلاف احتجاج

 

چترال( نیوز ڈیسک) گاؤں عشیرت کے رہائشیوں نے نیشنل ہائی وے کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے اپیل کی کہ لواری ٹنل رسائی سڑک کے لئے ان کی زمین لی گئی ہے جس کا معاوضہ فوری طور پر ادا کردیا جائے۔ میڈیا سے بات کرتے ہوئے عمائدین علاقہ نے کہا کہ این ایچ اے نے ان رسائی سڑک کے لئے ان کی زمین لی ہوئی ہے جس معاوضہ اب تک ادا نہیں کیا گیا ہے۔ فوری طور پر معاوضہ دیا جائے۔  عمائدین علاقہ رویداد خان، محمد عالم اور احمد خان نے پریس کانفرنس میں کہا کہ لواری ٹنل رسائی سڑک کے لئے لی گئی عشیرتیوں کی زمین کا معاوضہ ادا کردیا جائے۔

انہوں نے کہا کہ گاؤں والوں کی زمین کو روینیون ڈپارٹمنٹ نے سرکاری زمین قرار دیکر ہتھالی ہے حالانکہ یہ رہائشیوں کی زمین ہے۔ نہ زمین لی گئی بلکہ متعدد گھر بھی گرائے گئے تھے۔ علاقہ والوں نے ملکی اور علاقائی مفاد میں اپنی زمین دی تھی۔ متاثرین کو گھر دوسری جگہ تعمیر کرنے کے لئے معاوضہ ادا کیا جائے۔

کوئی تبصرے نہیں:
Write comments

خبروں اور ویڈیوز کے لئے ہماری ویب سائیٹ وزیٹ کیجئے: پوسٹ پر تبصرہ کرنے کے لئے شکریہ۔ آپ کا تبصرہ جائزے کے بعد جلد پیج پر نمودار ہوجائے گا۔ شکریہ

تازہ ترین

مشہور اشاعتیں

تازہ ترین خبریں

Recent Posts Widget