9 جون، 2017

چترالی چارٹرڈ اکاؤونٹنٹ بین الاقومی کمپنی کے چیف ایگزیکٹیو آفیسر(سی ای او) نامزد

چترال (نیوز ڈیسک)  چترالی سے تعلق رکھنے والے چارٹرڈ
اکاؤونٹنٹ ایک   بین الاقومی کمپنی کے سی ای او نامزد ہوگئے ہیں۔  چترال کے گاؤن اشیرت سے تعلق رکھنے والے نوید ضمیر یاسر دبئی میں ایک ملٹی نیشنل کمپنی کے چیف ایگزیکٹیو آفیسر(سی ای او) نامزر ہوگئے ہیں۔ یاسر نے اپنا ایف ایس سی نوشہرہ سے پاس کرنے کے بعد آئر لینڈ  چارٹرڈ اکاؤونٹنسی کے لئے چلے گئے تھے جہاں سے سی اے کیا۔  اس سے قبل یاسر اپیکس فنڈ سروس لمیٹڈ دبئی میں مختلف پوزینشز پر خدمات سرانجام دے چکے ہیں۔ اپنی گرانقدر کارکردگی کی بدولت اب وہ اسی کمپنی میں سی ای او کے عہدے پر ترقی پاچکے ہیں۔ یاسر ، ریٹائرڈ کرنل لال ضمیر (مرحوم) کے فرزند اور قاضی احمد سید کے داماد ہیں۔

_____________________________________ 

 ہمارے سوشل میدیا پیجز کو لائیک کرنا نہ بھولیں، ہمارا فیس بک پیج درج ذیل ہے facebook.com/timesofchitral

کوئی تبصرے نہیں:
Write comments

خبروں اور ویڈیوز کے لئے ہماری ویب سائیٹ وزیٹ کیجئے: پوسٹ پر تبصرہ کرنے کے لئے شکریہ۔ آپ کا تبصرہ جائزے کے بعد جلد پیج پر نمودار ہوجائے گا۔ شکریہ

مشہور اشاعتیں

تازہ ترین خبریں

Recent Posts Widget