6 جولائی، 2017

چترال شندور روڈ کی کشادگی اور بہتری کیلئے سروے، 15 ارب سے شاہراہ کو کشادہ اور بہتر بنایا جائے گا

 

 چترال (ٹائمز آف چترال نیوز ڈیسک) چترال شندور کی ایک سو چھیالیس کلومیٹر طویل شاہراہ کو 15 ارب روپے کی لاگت سے 3 سال کی مدت میں مکمل کیا جائے گا۔ تفصیلات کے مطابق چترال شندور شاہراہ کی کشادگی و توسیع  اور بہتری کیلئے سروے جاری ہے۔ شاہراہوں کے قومی ادارے نیشنل ہائے وے اتھارٹی کے ترجمان کے مطابق ؛ 146 کلومیٹر طویل شاہراہ کو پندرہ ارب روپے کی لاگت سے تین سال میں مکمل کیا جائے گا۔ 

چترال شندور شاہراہ گلگت اور ایبٹ آباد کے درمیان چین پاکستان اقتصادی راہداری کا مرکزی راستہ مٹی کے تودے گرنے سے بند ہونے کی صورت میں متبادل راستے کے طور پر استعمال کیا جائے گا۔

کوئی تبصرے نہیں:
Write comments

خبروں اور ویڈیوز کے لئے ہماری ویب سائیٹ وزیٹ کیجئے: پوسٹ پر تبصرہ کرنے کے لئے شکریہ۔ آپ کا تبصرہ جائزے کے بعد جلد پیج پر نمودار ہوجائے گا۔ شکریہ

تازہ ترین

مشہور اشاعتیں

تازہ ترین خبریں

Recent Posts Widget