اپنے فیس بک آئی ڈی سے بھی آپ ویب سائیٹ پر کسی نیوز
یا بلاگ پر کومنٹ کرسکتے ہیں۔

6 جولائی، 2017

ضلعی کابینہ سازی میں تحفظات دور کئے جائیں ورنہ نتائج خطرناک ہونگے: پی پی پی ورکرز کا اعلان


اگر ضلعی کابینہ سازی میں سب ڈویژن مستوج کے تحفظات دور نہیں کیا گیا تو اس کے خطرناک نتائج برآمد ہونگے۔ ورکر کنونشن میں پارٹی ورکر کا اعلان




بونی(رپورٹ کریم اللہ۔ ٹائمز آف چترال) پاکستان پیپلز پارٹی کے ضلعی کابینہ سازی میں مسلسل سب ڈویژن مستوج کو نظرانداز کیا جارہا ہے۔ گزشتہ دو دھائیوں سے کبھی بھی کوئی کلیدی عہدہ سب ڈویژن مستوج کو نہیں ملا۔ جبکہ گزشتہ دس برسوں سے سلیم خان اور حکیم خان ایڈوکیٹ پارٹی پر قبضہ جمائے ہوئے ہیں۔ جبکہ اسی عرصے میں ایک مرتبہ بھی سب ڈویژن مستوج کا دورہ کرنے ورکر کنونشن بلانے اور پارٹی تنظیم سازی کرنے کی زحمت گوارا نہیں کی، اب بھی اگر سب ڈویژن مستوج کے جیالوں کے تحفظات کا آزالہ نہ کیا گیا تو اس کے انتہائی خطرنات نتائج برآمد ہونگے ان خیالات کا اظہار پی پی پی سب ڈویژن مستوج کے ورکر کنونشن میں خطاب کرتے ہوئے جیالوں نے کیا۔ 

تقریب سے سابق ناظم یوسی چرون امیر اللہ، سابق ناظم یوسی یارخون محمد وزیر خان، حمید جلال، رخمت سلام، برہان شاہ ایڈوکیٹ، عبدالحسین اور دیگر نے خطاب کیا۔ مقررین نے مطالبہ کیا کہ سلیم خان اور حکیم خان کو جلد ازجلد اپنے عہدوں سے استعفی دے کر پارٹی کے وسیع تر مفاد میں سب ڈویژن مستوج کے جیالوں کے ان کے جائز حقوق دینے کا بھی بھر پور مطالبہ کیا گیا۔ مقررین نے ان ضلعی صدر اور جنرل سیکٹری پر عدم اعتماد کا بھی اظہار کیا۔ کنونشن کے آخر میں یہ فیصلہ ہوا کہ سات جولائی کو سلیم خان اور حکیم خان ایڈوکیٹ بونی آکر جیالوں کے تحفظات کو دور کرنے کے لئے کوئی فیصلہ کریں گے۔

کوئی تبصرے نہیں:
Write comments

خبروں اور ویڈیوز کے لئے ہماری ویب سائیٹ وزیٹ کیجئے: پوسٹ پر تبصرہ کرنے کے لئے شکریہ۔ آپ کا تبصرہ جائزے کے بعد جلد پیج پر نمودار ہوجائے گا۔ شکریہ

نوٹ: ٹائمزآف چترال کی انتظامیہ اور اداراتی پالیسی کا بلاگر کے خیالات سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔ اگر آپ بھی چاہتے ہیں کہ آپ کا نقطہ نظر پاکستان اور دنیا بھر کے ناظرین تک پہنچے توآپ بھی قلم اٹھائیے اور 400 سے 700 الفاظ پر مشتمل اپنی تحریر تصویر، مکمل نام، فون نمبر، سوشل میڈیا آئی ڈیز اور اپنے مختصر مگر جامع تعار ف کے ساتھ ہمیں ای میل کریں ای میل ایڈریس timesofchitral@outlook.com آپ اپنے بلاگ کے ساتھ تصاویر اور ویڈیو لنک بھی بھیج سکتے ہیں۔

اپنے فیس بک آئی ڈی سے بھی آپ ویب سائیٹ پر کسی نیوز
یا بلاگ پر کومنٹ کرسکتے ہیں۔

تازہ ترین

مشہور اشاعتیں

loading...

تازہ ترین خبریں