6 جولائی، 2017

تحریک انصاف، عوامی نیشنل پارٹی کے منصوبوں پر اپنی تختیاں لگا رہی ہے: رہنما اے این پی عیدالحسین

 

پشاور/چترال (ٹائمز آف چترال نیوز ڈیسک) عوامی نیشنل پارٹی چترال کے نو
منتخب صدر عید الحسین نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کے وزیر اعلیٰ پرویز خٹک اے این پی کے شروع کردہ منصوبوں پر اپنی تختیاں لگا کر چترال کے عوام کو دھوکہ نہیں دے سکتے، انہوں نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ لاوی پاور پراجیکٹ محسن چترال امیر حیدر خان ہوتی کا اعلان کردہ منصوبہ ہے اور انہوں نے ہی اس کا افتتاح جون 2012 میں کیا تھا جبکہ اس منصوبے کیلئے سابق وزیر اعلیٰ نے 18 ارب روپے مختص کئے تھے اور لوگوں کو معاوضے کی ادائیگی کے بعد ان کی زمینیں حاصل کر کے منصوبے کا سنگ بنیاد رکھا گیا تھا۔

عید الحسین نے کہا کہ اب وزیر اعلیٰ پرویز خٹک اس منصوبے کا دوبارہ افتتاح کر کے عوام کو دھوکہ دینے کی کوشش کر رہے ہیں لیکن چترال کے عوام جانتے ہیں کہ ضلع کی ترقی اے این پی دور کی کوششوں کا نتیجہ ہے ۔

کوئی تبصرے نہیں:
Write comments

تازہ ترین

مشہور اشاعتیں

تازہ ترین خبریں

Recent Posts Widget