اپنے فیس بک آئی ڈی سے بھی آپ ویب سائیٹ پر کسی نیوز
یا بلاگ پر کومنٹ کرسکتے ہیں۔

26 اگست، 2017

افسوسناک: مسجد پر خود کش حملے میں 20 سے زائد افرد جان بحق 35 زخمی ہوگئے

 

کابل (ٹی او سی : ویب ڈیسک)  افغانستان کے دارالحکومت میں واقع شیعہ مسلمانوں کی ایک مسجد میں دہشت گردوں  کے حملےمیں 20 سے زائد افراد جاں بحق جبکہ  50 زخمی ہوگئے ہیں۔ امریکی ادارے سی این این کے مطابق حملے کی ذمہ داری آئی ایس آئی ایس نے قبول کرلی ہے۔ گزشتہ روز جمعہ کی نماز کے وقت 3 حملہ آور مسجد میں داخل ہوئے اور ان میں سے ایک نے دھماکہ خیز مواد سے خود کو اڑا دیا۔ جعمہ کی نماز کے لئے نمازیوں کا مسجد میں رش تھا۔ افغان حکومت کے ترجمان نجیب دانش کے مطابق حملہ آوروں نے مسجد پر حملہ کردیا اور سیکیوریٹی اہلکاروں پر اندھا دھند فائرنگ کردی۔


افغان ذرائع ابلاغ کے مطابق وزارت صحت کی جانب سے 20 سے زائد افراد کی ہلاکت کی تصدیق کردی گئی ہے۔ جبکہ حملے میں 50 افراد زخمی ہوئے ہیں ، جاں بحق ہونے والوں میں 2 پولیس اہلکار بھی شامل ہیں، دھماکے کے وقت مسجد کے اندر نمازی بڑی تعداد میں موجود تھے۔ واقعے کے بعد سیکیورٹی فورسزنےعلاقے کوگھیرے میں لے کر دہشت گردوں کے خلاف آپریشن کیا، ایک نے خود کو اڑا دیا جبکہ تینوں دہشت گردوں کو ہلاک کردیا گیا۔  واقعے کے عینی شاہدین بتاتے ہیں کہ حملہ آوروں کی تعداد 4 تھی اور یہ پولیس کی وردی پہن رکھے تھے حملہ آورگارڈز کو ہلاک کرکے مسجد میں داخل ہوئے۔

افغان حکام نے واقعے کی سخت الفاظ میں مذمت کی ہے۔

(تصویر: کرٹیسی اے ایف پی)

کوئی تبصرے نہیں:
Write comments

خبروں اور ویڈیوز کے لئے ہماری ویب سائیٹ وزیٹ کیجئے: پوسٹ پر تبصرہ کرنے کے لئے شکریہ۔ آپ کا تبصرہ جائزے کے بعد جلد پیج پر نمودار ہوجائے گا۔ شکریہ

نوٹ: ٹائمزآف چترال کی انتظامیہ اور اداراتی پالیسی کا بلاگر کے خیالات سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔ اگر آپ بھی چاہتے ہیں کہ آپ کا نقطہ نظر پاکستان اور دنیا بھر کے ناظرین تک پہنچے توآپ بھی قلم اٹھائیے اور 400 سے 700 الفاظ پر مشتمل اپنی تحریر تصویر، مکمل نام، فون نمبر، سوشل میڈیا آئی ڈیز اور اپنے مختصر مگر جامع تعار ف کے ساتھ ہمیں ای میل کریں ای میل ایڈریس timesofchitral@outlook.com آپ اپنے بلاگ کے ساتھ تصاویر اور ویڈیو لنک بھی بھیج سکتے ہیں۔

اپنے فیس بک آئی ڈی سے بھی آپ ویب سائیٹ پر کسی نیوز
یا بلاگ پر کومنٹ کرسکتے ہیں۔

تازہ ترین

www.myvoicetv.com

مشہور اشاعتیں

loading...

تازہ ترین خبریں