29 اگست، 2017

حج 2017 کی ادائیگی براہ راست دیکھئے: سعودی عرب نے حج کی براہ راست نشریات کیلئے ڈیجیٹل پلیٹ فارمز متعارف کرادیئے

 


جدہ (نیوز ڈیسک)  سعودی عرب کی وزارت ثقافت و اطلاعات (ایم او سی آئی) نے دو ڈیجیٹل پلیٹ فارم شروع کرنے کا اعلان کیا ہے جو دنیا بھر کے ناظرین و سامعین اور مقامی و بین الاقوامی افراد اور میڈیا کو عازمین اور حج سے متعلق معلومات فراہم کریں گے۔ 

SaudiWelcomesTheWorld.org دنیا بھر میں محبت اور بھائی چارگی کا پیغام پھیلانے کے لئے کام کررہا ہے ۔ یہ پلیٹ فارم ہر قوم، نسل، رنگ اور ثقافت کے حامل لاکھوں عازمین حج کے سچے واقعات بتاتا ہے جس سے روحانی زندگی میں بہتری آتی ہے۔ یہ پلیٹ فارم ان کے سفر کو دنیا کے سامنے لانے کا بھرپور موقع فراہم کرتا ہے جس کا مقصد اسلام کی حقیقی اقدار سے دنیا کو روشناس کرانا ہے۔ 

سعودی حکومت کی وزارت اطلاعات و ثقافت میڈیا پورٹل حج 2017 (www.Hajj2017.org) کو بھی سراہتی ہے جو حج 2017 کے بارے میں خبروں، معلومات اور تازہ ترین اطلاعات مہیا کرتا ہے۔ اس پورٹل کے ذریعے صحافیوں کو پریس ریلیز، انفوگرافکس اور تصاویر تک رسائی حاصل ہوگی اور وہ ان تمام چیزوں کو ڈاؤن لوڈ بھی کرسکتے ہیں۔ یہ پورٹل استعمال کرنے والوں کو تمام پانچوں آفیشل چینلز کی لائیو اسٹریمنگ تک رسائی حاصل ہوگی۔ 

حج اسلام کے پانچ بنیادی ستونوں میں شامل ہے اور قرآن پاک میں مناسک حج کی ادائیگی کے لئے مکہ مکرمہ کے سفر کا ذکر ہے۔ جسمانی و مالی طور پر مستحکم ہر بالغ مسلمان پر زندگی میں ایک بار حج کی ادائیگی فرض ہے۔ 

سعودی عرب میں فریضہ حج کی ادائیگی کے لئے اب تک 15 لاکھ سے زائد عازمین آچکے ہیں اور تقریبا 5 لاکھ مزید عازمین آنے کا امکان ہے۔ مناسک حج کا آغاز 30 اگست سے ہوگا اور 4 ستمبر کو اختتام پذیر ہو گا۔ 

دنیا بھر سے افراد Hajj2017.org اور SaudiWelcomesTheWorld.org پر حج سے متعلق معلومات اور نشریات ملاحظہ کرسکتے ہیں




کوئی تبصرے نہیں:
Write comments

خبروں اور ویڈیوز کے لئے ہماری ویب سائیٹ وزیٹ کیجئے: پوسٹ پر تبصرہ کرنے کے لئے شکریہ۔ آپ کا تبصرہ جائزے کے بعد جلد پیج پر نمودار ہوجائے گا۔ شکریہ

تازہ ترین

مشہور اشاعتیں

تازہ ترین خبریں

Recent Posts Widget