اپنے فیس بک آئی ڈی سے بھی آپ ویب سائیٹ پر کسی نیوز
یا بلاگ پر کومنٹ کرسکتے ہیں۔

10 اگست، 2017

جماعت اسلامی نے 2018 کے الیکشن کے لئے چترال کے قومی اور صوبائی اسمبلی کے امیدواروں کا فیصلہ کرلیا

جماعت اسلامی نے 2018 کے الیکشن کے لئے چترال کے قومی اور صوبائی اسمبلی کے امیدواروں کا فیصلہ کرلیا

چترال (نمائندہ ٹائمز آف چترال) جماعت اسلامی نے چترال  سے قومی اسمبلی کے لئے مولانا عبدلاکبر اور صوبائی اسمبلی کے لئے حاجی معفرت شاہ کے ناموں کا فیصلہ کیا ہے۔  تفصیلات کے مطابق  جماعت اسلامی نے 2018 کے انتخابات کیلئے ضلع چترال سے قومی اسمبلی کی ایک اور صوبائی اسمبلی کی دو نشستوں کیلئے  اپنے امیدواروں کا فیصلہ کردیا ہے جس باضابطہ اعلان آئندہ چند روز میں کیا جائے گا ۔ 



ذرائع کے مطابق قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 32چترال کیلئے مولانا عبدالاکبر چترالی کے بارے میں  فیصلہ ہوگیا ہے مولانا اکبر اس  سے قبل متحدہ مجلس عمل کے  دور میں بھی ممبر قومی اسمبلی رہ چکے ہیں۔ اسی طرح صوبائی اسمبلی کے حلقہ پی کے 89چترال ون کے لئے ضلع ناظم مغفرت شاہ کا نام لیا جارہاہے جو آج کل ضلع ناظم ہیں اور پارٹی کے ضلعی امیر بھی رہ چکے ہیں اور الیکشن 2018 کے شیڈول کے اعلان کے بعد وہ ضلع نظامت سے مستعفی ہوکر الیکشن لڑیں گے۔ ذرائع کے مطابق پی کے 90چترال ٹو کے لئے کسی نام کا حتمی فیصلہ ابھی نہیں ہوا ہے ، اس حقلے کے لئے ظہیر الدین اور مولانا جاوید حسین کے نام زیر غور ہیں ۔


کوئی تبصرے نہیں:
Write comments

خبروں اور ویڈیوز کے لئے ہماری ویب سائیٹ وزیٹ کیجئے: پوسٹ پر تبصرہ کرنے کے لئے شکریہ۔ آپ کا تبصرہ جائزے کے بعد جلد پیج پر نمودار ہوجائے گا۔ شکریہ

نوٹ: ٹائمزآف چترال کی انتظامیہ اور اداراتی پالیسی کا بلاگر کے خیالات سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔ اگر آپ بھی چاہتے ہیں کہ آپ کا نقطہ نظر پاکستان اور دنیا بھر کے ناظرین تک پہنچے توآپ بھی قلم اٹھائیے اور 400 سے 700 الفاظ پر مشتمل اپنی تحریر تصویر، مکمل نام، فون نمبر، سوشل میڈیا آئی ڈیز اور اپنے مختصر مگر جامع تعار ف کے ساتھ ہمیں ای میل کریں ای میل ایڈریس timesofchitral@outlook.com آپ اپنے بلاگ کے ساتھ تصاویر اور ویڈیو لنک بھی بھیج سکتے ہیں۔

اپنے فیس بک آئی ڈی سے بھی آپ ویب سائیٹ پر کسی نیوز
یا بلاگ پر کومنٹ کرسکتے ہیں۔

تازہ ترین

مشہور اشاعتیں

loading...

تازہ ترین خبریں