18 اگست، 2017

قیامت اور کیسی ہوگی؟ لینڈ سلائیڈنگ سے سینکڑوں افراد جان بحق، 300 لاشیں نکال لی گئیں، 600 لاپتہ

سیرا لیون (نیوز ڈیسک ٹائمزآف چترال 18 اگست 2017) مغربی افریقہ کے ملک سیرا لیون میں قیامت نازل ہوئی۔ گزشتہ دنوں تاریخ کی بد ترین لینڈ سلائیڈنگ سے ہزاروں افراد مر چکے ہیں۔ سی این این کے مطابق   ملبے سے 300 لاشیں اب تک نکاکی گئیں ہیں جبکہ 600 سے زائد افراد ابھی تک لاپتہ ہیں۔ پیر  14 اگست 2017 کو   بد ترین مڈ سلائیڈنگ نے پورے گاؤوں کو نیست و نابود کردیا ہے۔ واقعہ سیرا کے دارالحکومت میں پیش آیا ہے۔ 

سیرا لیون کے وزیر سیاحت نے میڈیا کو بتایا ہے  297 لاشوں کو کیچڑ سے نکال کر ہستپال لایا گیا ہے جن میں 105 مرد، 83 خواتین جبکہ 109 بچے شامل ہیں۔  بدھ کے روز مزید 7 لاشیں  نکال لی گئیں۔ ابھی تک تصدیق شدہ  مرنے والوں کی تعداد 304 تک پہنچ چکی ہے۔ 
علاقے کے لوگوں نے میڈیا ذرائع کو بتا یا ہے کہ جمعرات کو بھی کئی لاشیں دریا کنارے سے ملی ہیں۔   جمعرات کو مرنے والوں کو اجتماعی طور پر دفنانا تھا لیکن فیملیز کی جانب سے شناخت نہ ہونے پر ملتوی کردیا گیا ہے جیسے ہی شناخت کا عمل مکمل ہوگا ، لاشوں کو دفنایا جائے گا۔

واقعے میں 9000 افراد زخمی ہیں جن کو مختلف فلاحی ادارے طبی امداد دے رہے ہیں۔




کوئی تبصرے نہیں:
Write comments

خبروں اور ویڈیوز کے لئے ہماری ویب سائیٹ وزیٹ کیجئے: پوسٹ پر تبصرہ کرنے کے لئے شکریہ۔ آپ کا تبصرہ جائزے کے بعد جلد پیج پر نمودار ہوجائے گا۔ شکریہ

مشہور اشاعتیں

تازہ ترین خبریں

Recent Posts Widget