9 اگست، 2017

دیر بالا میں دہشتگردوں کے خلاف آپریشن، پاک آرمی کے میجر سمیت 4 سکیورٹی اہلکار شہید

 

روالپنڈی ( نیوز ڈیسک ) پاک فوج کا دہشت گردوں کے خلاف آپریشن ملک کے مختلف علاقوں میں جاری ہے۔ تیمر گرہ کے دیر بالا میں دہشت گردوں کے خلاف آپریشن کے دوران پاک فوج کے ایک میجر ، دو حوالداروں سمیت ایک سپاہی شہد ہوگیا۔ دہشت گردوں کے خلا ف آپریشن جاری تھا کہ اس دوران ایک دہشت گرد نے خود کو دھماکے سے اڑا دیا ، دوسرا جوابی کاروائی میں جہنم واصل ہوگیا جبکہ ایک کو زندہ گرفتار کرلیا گیا ہے۔ 

پاک فوج کے ابلاغ عامہ کے ادارے آئی ایس پی آر کے مطابق تیمر گرہ کے علاقے شروٹ کئی میں خفیہ اطلاع پر آپریشن کیا گیا، جس کے دوران دہشت گردوں نے سیکورٹی فورسز پر فائرنگ کر دی۔ پاک فوج کے جوانوں نے جوابی فائرنگ کی تو ایک دہشت گرد نے خود کو دھماکے سے اڑا لیا۔ دوسرا فائرنگ کے تبادلے میں مارا گیا جبکہ تیسرا پکڑا گیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق آپریشن کی قیادت میجر علی سلمان کر رہے تھے، جنہوں نے جام شہادت نوش کیا، آپریش میں 2 حولدار اور ایک سپاہی بھی شہید ہوا۔


کوئی تبصرے نہیں:
Write comments

خبروں اور ویڈیوز کے لئے ہماری ویب سائیٹ وزیٹ کیجئے: پوسٹ پر تبصرہ کرنے کے لئے شکریہ۔ آپ کا تبصرہ جائزے کے بعد جلد پیج پر نمودار ہوجائے گا۔ شکریہ

مشہور اشاعتیں

تازہ ترین خبریں

Recent Posts Widget