22 اگست، 2017

مکہ مکرمہ میں ہوٹل میں آگ لگ گئی، 600 عازمین حج مقیم تھے

جدہ (ٹائمزآف چترال نیوز ڈیسک 22 اگست 17) مکہ مکرمہ میں واقع ایک ہوٹل میں آگ لگنے کا وقعہ پیش آیا ہے۔ ہوٹل میں 600 کے قریب ترک یمنی عازمین حج مقیم تھے۔ تاہم عازمین کو بحفاظت وہاں سے نکالا گیا۔

سیول ڈیفنس سروس کے ترجمان نائف الشریف کے مطابق حادثہ میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ہے۔ آگ ہوٹل کی آٹھویں منزل پر ایک ایرکنڈیشننگ یونٹ میں خرابی کے باعث لگی۔ ہوٹل مکہ کے عزیزیہ ڈسٹرکٹ میں واقع ہے ۔ موصوف نے بتایا کہ ہوٹل میں مقیم تمام مہمانوں کو احتیاطی اقدام کے تحت وہاں سے منتقل کیا گیا تھا بعد ازاں انھیں واپس ہوٹل بھیج دیا گیا ۔ انھوں نے بتایا کہ 15 منزلہ ہوٹل کی آٹھویں منزل پر آتشزدگی کا واقعہ پیش آیا تھا ۔ یاد رہے کہ آئندہ کچھ دنوں میںمسلمان یہاں فریضہ حج ادا کریں گے ۔ ہوٹل میں ٹھہرے ہوئے لوگوں کی اکثریت کا تعلق ترکی اور یمن سے تھا جو عازمین حج ہیں اور ماہ ستمبر کے پہلے ہفتہ میں حج کی سعادت حاصل کریں گے ۔


کوئی تبصرے نہیں:
Write comments

خبروں اور ویڈیوز کے لئے ہماری ویب سائیٹ وزیٹ کیجئے: پوسٹ پر تبصرہ کرنے کے لئے شکریہ۔ آپ کا تبصرہ جائزے کے بعد جلد پیج پر نمودار ہوجائے گا۔ شکریہ

تازہ ترین

مشہور اشاعتیں

تازہ ترین خبریں

Recent Posts Widget