22 اگست، 2017

حکومت آئین کے آرٹیکل 62 اور 63 میں ترمیم نہیں کر سکے گی: ڈاکٹر طاہر القادری

 

لاہور (نیوز ڈیسک) ڈاکٹر طاہر القادری ایک بار پھر بیرون ملک چلے گئے۔ پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہر القادری نجی طیارے کی پرواز کے آر 621 سے براستہ دوحہ مختصر دورے پر لندن چلے گئے ہیں،  طاہر القادری لندن میں بین الاقوامی کانفرنس سے خطاب کریں گے۔

گزشتہ روز روانگی سے قبل ایئر پورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے طاہر القادری نے حکومت کو خوب تنقید کا نشانہ بنایا۔ ان کا کہنا تھا کہ شریف خاندان کو سپریم کورٹ نے تیسری بار بے گناہی ثابت کرنے کا موقع دیا ہے۔ شریف بردران ثبوت نہ ہونے پر نیب سے بھاگ رہے ہیں۔  ڈاکٹر طاہر القادری کا مزید کہنا تھا کہ مسلم لیگ ن آئین میں ترمیم نہیں کر سکے گی۔ انہوں نے ایک بار بھر جسٹس باقر نجفی کی رپورٹ کو منظر عام پر لانے کا مطالبہ کر دیا۔  ڈاکٹر طاہر القادری 31 اگست کو وطن پاکستان آئیں گے اور عید الاضحی لاہور میں منائیں گے۔

کوئی تبصرے نہیں:
Write comments

خبروں اور ویڈیوز کے لئے ہماری ویب سائیٹ وزیٹ کیجئے: پوسٹ پر تبصرہ کرنے کے لئے شکریہ۔ آپ کا تبصرہ جائزے کے بعد جلد پیج پر نمودار ہوجائے گا۔ شکریہ

مشہور اشاعتیں

تازہ ترین خبریں

Recent Posts Widget