12 اگست، 2017

جشن یوم آزادی : یوفون ٹاور پر جشن آزادی کی رنگا رنگ تقریب

 

ملازمین نے کیک بھی کاٹا ، یوفون نے خصوصی مہم شروع کرنے کا اعلان کردیا 

اسلام آباد:  یوفون بھرپور جوش و خروش کے ساتھ پاکستان کا 70 واں جشن یوم آزادی منا رہا ہے۔ اس ضمن میں یوفون کے ملازمین نے 11 اگست (جمعہ) کو یوفون ٹاور پر یوم آزادی کی مناسبت سے رنگا رنگ تقریب کا اہتمام کیا، جس میں یوفون کے سی ای او رائنر ریتھگیبر نے متاثرکن خطاب کیا۔ تقریب میں جشن یوم آزادی کا کیک کاٹا گیا اور یوم آزادی کی مناسبت سے یوفون کا ٹی وی کمرشل دکھایا گیا ۔ 



یوفون جشن آزادی منانے کی مناسبت سے یوم آزادی مہم کا بھی آغاز کررہا ہے جس میں ان پاکستانیوں کے کاموں کو سراہا جائے گا جس سے دوسروں کی زندگیوں میں آسانی آتی ہے۔ اس اشتہاری مہم میں روزمرہ زندگی میں رحم دلی اور دوسروں کے لئے آسانی پیدا کرنے کے جذبے کو اجاگر کیا جائے گا جسے ہم اپنے اردگرد ملاحظہ کرتے رہتے ہیں اور ہم پاکستانی قوم کے حقیقی طور پر ان کی نشاندہی کرتے ہیں۔ 

اس موقع پر یوفون کے سی ای او رائنر ریتھگیبر نے خطاب کرتے ہوئے کہا، "یوفون نے بطور برانڈ ہمیشہ عام پاکستانیوں کو خراج تحسین پیش کیا ہے جو دوسروں کے لئے منفرد اور مثبت سوچ کا سبب بنتے ہیں۔ یوفون پاکستان کے عام لیکن باشعور پاکستانیوں کے ساتھ جشن یوم آزادی منانے پر فخر محسوس کرتا ہے۔"

گزشتہ 70 سالوں کے دوران ملک میں بہت تبدیلی آئی ہے لیکن کچھ چیزیں اپنی جگہ قائم و دائم ہیں جن میں لوگوں کی پاکستان سے بھرپور محبت شامل ہے۔ یوفون کی پچھلی اشتہاری مہمات میں بھی ان لوگوں کو سامنے لایا گیا جو اپنے مضبوط عزائم اور استقامت کے ساتھ معاشرے میں نمایاں انداز سے فرق پیدا کررہے ہیں۔

یوفون یوم آزادی کی مناسبت سے اپنے ٹی وی سی میں یہی پیغام سامنے لارہا ہے جس کے تحت پاکستانیوں کے چھوٹے لیکن مثبت کاموں کو اجاگر کیا جارہا ہے تاکہ ملک کو رہنے کے لئے بہتر جگہ بنایا جاسکے۔ ہم کوئی ترقی یافتہ قوم نہیں ہیں اور لوگوں کو روزمرہ کاموں میں مشکلات کا سامنا رہتا ہے۔ جیسے شدید بارش سے پانی کھڑا ہوجاتا ہے اور پیدل چلنے والے افراد کے لئے سڑک پر چلنا مشکل ہوجاتا ہے لیکن یہ عام سے لوگ ہی ہوتے ہیں جو پانی میں ڈوبی ہوئی سڑک پر اینٹیں رکھ دیتے ہیں اور ان اینٹوں پر راستہ بنتا چلا جاتا ہے یا گڑھوں اور کھلے ہوئے گٹروں پر شاخیں ڈال دیتے ہیں تاکہ لوگ اسکے قریب جانے سے گریز کریں۔ یہ دیکھنے میں بظاپر بہت معمولی سے کام ہیں لیکن اس سے بہت سارے لوگوں کو فرق پڑتا ہے اور اس طرح کے اچھے کاموں کی بدولت بعض اوقات لوگوں کی جان بھی بچ جاتی ہے۔ 

یوفون کے ہر اشتہار میں حقیقی کردار ہیں۔ ان کی حقیقی زندگیاں ہیں جن میں ان کی سچی کہانیاں اور کامیابیاں سامنے لائی جارہی ہیں۔ یوفون کی یوم آزادی مہم اس طرح کے مثبت سوچ رکھنے والے لوگوں کو سامنے لانے کے رجحان کو برقرار رکھے گا اور اپنی ٹیگ لائن کے پیغام ' یوفون، تم ہی تو ہو ' پر پرزور طور پر کام کرتا رہے گا۔ 



کوئی تبصرے نہیں:
Write comments

خبروں اور ویڈیوز کے لئے ہماری ویب سائیٹ وزیٹ کیجئے: پوسٹ پر تبصرہ کرنے کے لئے شکریہ۔ آپ کا تبصرہ جائزے کے بعد جلد پیج پر نمودار ہوجائے گا۔ شکریہ

تازہ ترین

مشہور اشاعتیں

تازہ ترین خبریں

Recent Posts Widget