16 اگست، 2017

انوائرمنٹل پروٹیکشن سوسائیٹی کے زیر اہتمام بونی میں یوم آزادی کی مناسبت سےتقریب کا انعقاد

 

بونی (ٹائمز آف چترال : کریم اللہ ) چترال ہیری ٹیج اینڈ انوائرمنٹل پروٹیکشن سوسائیٹی (چیپس) کی جانب سے بونی میں تحصیل میونسپل ایڈمنسٹریشن کے تعاون سے یوم آزادی کی تقریبات کا انعقاد کیا گیا۔ جس میں بونی کے مختلف اداروں میں زیر تعلیم طلبہ وطالبات اور سول سوسائیٹی کے ارکان کی کثریت تعداد نے شرکت کی۔ یوم آزادی کے حوالے سے منعقدہ اس دو روزہ تقریب کے پہلے روز یعنی تیرہ اگست کو شندور میں کلین اینڈ گرین مہم میں شریک چیپس کے رضاکاروں میں ٹرافیان تقسیم کی گئیں۔ جبکہ چودہ اگست کے روز سب ڈویژن مستوج بالخصوص بونی میں شجر کاری مہم میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے والے معمر افراد اور پیوند کاری کے ماہرین میں بطور شیلڈ دیسی گلدستہ تقیسم کیا گیا۔ تقریب کے مہمان
خصوصی بونی ٹو کے ناظم سلامت خان تھے انہوں نے خطاب کرتے ہوئے کلین اینڈ گرین پاکستان مہم میں بھر پور شرکت کرنے والے رضاکاروں اور چیرمین چیپس رحمت علی جوہر دوست کی کاوشوں کوسراہا اور اپنی طرح سے اس کارخیر میں بھر پور حصہ ڈالنے کا بھی اعلان کیا جبکہ ویلج اور تحصیل کونسل کے اراکین کی بڑی تعداد بھی اس موقع پر موجود تھیں۔

چیپس کی جانب سے یوم آزادی کو نئے انداز سے منانے کا مقصد کلین اینڈ گرین اور شجر کاری مہم میں حصہ لینے والے افراد کی خدمات کا اعتراف کرنا اور دوسرے علاقے کے لوگوں کو یہ پیغام دینا تھا کہ پرامن اور ماحول دوست معاشرے کا قیام ہر پاکستانی کی اولین ذمہ داری ہے۔ اور جو افراد شجر کاری، پیوندکاری اور جنگلات لگارہے ہیں وہی  معاشرے کے حقیقی ہیرو ہے کیونکہ وہ گلوبل وارمنگ سے معاشرے کو بچانے کے لئے اپنا کردار ادا کررہے ہیں۔ جو کہ معاشرے پر ان عظیم لوگوں کا سب سے بڑا احسان ہے۔ اس موقع پر سول سوسائیٹی کے اراکین اور چیپس کے رضاکاروں نے یہ عہد کیا کہ وہ مستقبل میں اپنے اردگرد کے ماحول کو صاف ستھرا رکھنے اور پودے اگا کر گلوبل وارمنگ کے اثرات سے معاشرے کو بچانے میں بھر پور کردار اداکرتے رہیں گے۔


کوئی تبصرے نہیں:
Write comments

مشہور اشاعتیں

تازہ ترین خبریں

Recent Posts Widget