اپنے فیس بک آئی ڈی سے بھی آپ ویب سائیٹ پر کسی نیوز
یا بلاگ پر کومنٹ کرسکتے ہیں۔

16 اگست، 2017

تحریک انصاف منافقت کررہی ہے، یہ طرز عمل چھوڑ دینا چاہئے: اپنے صوبے میں کرپشن کرنے والوں کو چھتری فراہم کررہے ہیں: رہنما پیپلز پارٹی

اسلام آباد ( ٹائمزآف چترال نیوز ڈیسک ۔ 15 اگست2017ء) عمران خان خیبر پختونخواہ میں کرپشن کرنے والوں کو چھتری فراہم کررہے ہیں جبکہ ملک میں کرپشن ختم کرنے کے بات کرتے ہیں۔  پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنما سعید غنی نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی منافقانہ طرز عمل چھوڑ دے۔ ایک طرف وفاق میں نیب پر عدم اعتماد کا اظہار کر رہی ہے،
دوسری طرف خیبر پختونخواہ میں نیب (نیشنل اکاؤنٹیبلٹی بیورو) کے پر کاٹ دئیے ہیں لیکن سندھ میں نیب کی وکالت کر رہی ہے۔ ایک بیان میں سعید غنی نے مزید کہا کہ خیبر پختونخواہ میں کوئی اور نہیں بلکہ تحریک انصاف کے اپنے اراکین اسمبلی اپنی قیادت پر کرپشن کے الزامات لگا رہے ہیں اور اعلانیہ کہتے ہیں کہ خیبر پختونخواہ  میں عمران خان کرپشن کرنے والوں کو چھتری فراہم کرہے ہیں۔

سعید غنی نے جماعت اسلامی کو بھی کرپشن میں حصہ دار قرار دے دیا۔ انہوں نے کہا کہ اٹھارہویں ترمیم کے بعد صوبے خود مختار ہیں۔ سندھ کے عوام کی منتخب اسمبلی نے احتساب بل منظور کر لیا ہے۔ یہ ایسا قانون ہے جس میں کوئی بدعنوان شخص بچ نہیں پائے گا۔ نہ ہی نیب کی طرح کسی سے سودے بازی کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی اور جماعت اسلامی کا اتحاد ہی کرپشن پر مبنی ہے۔


کوئی تبصرے نہیں:
Write comments

خبروں اور ویڈیوز کے لئے ہماری ویب سائیٹ وزیٹ کیجئے: پوسٹ پر تبصرہ کرنے کے لئے شکریہ۔ آپ کا تبصرہ جائزے کے بعد جلد پیج پر نمودار ہوجائے گا۔ شکریہ

نوٹ: ٹائمزآف چترال کی انتظامیہ اور اداراتی پالیسی کا بلاگر کے خیالات سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔ اگر آپ بھی چاہتے ہیں کہ آپ کا نقطہ نظر پاکستان اور دنیا بھر کے ناظرین تک پہنچے توآپ بھی قلم اٹھائیے اور 400 سے 700 الفاظ پر مشتمل اپنی تحریر تصویر، مکمل نام، فون نمبر، سوشل میڈیا آئی ڈیز اور اپنے مختصر مگر جامع تعار ف کے ساتھ ہمیں ای میل کریں ای میل ایڈریس timesofchitral@outlook.com آپ اپنے بلاگ کے ساتھ تصاویر اور ویڈیو لنک بھی بھیج سکتے ہیں۔

اپنے فیس بک آئی ڈی سے بھی آپ ویب سائیٹ پر کسی نیوز
یا بلاگ پر کومنٹ کرسکتے ہیں۔

تازہ ترین

مشہور اشاعتیں

loading...

تازہ ترین خبریں