18 اگست، 2017

چائنا اور بھارت سرحدی کشیدگی شدت اختیار کرگئی۔ چین نے دنیا بھر میں بھارتیوں کے ساتھ ایسا سلوک کیا کہ بھارت پریشان ہوگیا۔

دوحہ (ٹائمز آف چترال ویب ڈیسک) چین اور بھارت کے درمیان جاری سرحدی تنازع شدت اختیا کرگیا۔ دونوں ممالک میں کبھی بھی جنگ چھڑ سکتی ہے۔ ادھر چین کی ایک ٹیلی کام کمپنی نے قطر، دوحہ اور ایران میں بھارتی ملازمین  کو  نوکریوں نکال دیا ہے۔ 

خبررساں ذرائع کے مطابق چینی ٹیلی کام کمپنی نے سرحدی کشیدگی کی وجہ سے یہ قدم اٹھا یا ہے ۔ ذرائع کے مطابق تہران اور دوحہ میں بھارتی ملازمین کو چینی کمپنی سے نکال دیا ہے جس کی تصدیق ایران اور قطر کی جانب کردی گئی ہے۔ جس کے بعد بھارتی ملازمین سوشل میڈیا پر واویلا مچانا شروع کردیا ہے ۔ جبکہ دیگر خلیجی ممالک بھی بھارتی ملازمین کو فارغ کئے جانے کی اطلاعات بھی گردش کررہی ہیں۔ بھارتیوں کو نوکریوں سے نکالے جانے وجہ بھارتی ہٹ دھرمی اور سرحدی کشیدگی ہے۔  گزشتہ چند ماہ سے چین بھارت سرحدی علاقے سکم  بارڈر  کے دوکلام کے علاقے میں  بھارتی فوجی چینی حدود میں داخل ہوگئے تھے، جس کے بعد چینی اور بھارتی فوجی آمنے سامنے ہوگئے ۔ چین کی جانب سے ورننگ کے باجود بھارتی فوج پیچھے نہیں ہٹے۔ اور وقت کے ساتھ ساتھ تنازع شدت اختیار کرگیا اور چین کے صبر کا پیمانہ لبریز ہوچکا ہے۔ دونوں ممالک میں جنگ کے خطرات بھی منڈلا رہے ہیں۔

تصویر کرٹیسی: اے ایف پی


کوئی تبصرے نہیں:
Write comments

خبروں اور ویڈیوز کے لئے ہماری ویب سائیٹ وزیٹ کیجئے: پوسٹ پر تبصرہ کرنے کے لئے شکریہ۔ آپ کا تبصرہ جائزے کے بعد جلد پیج پر نمودار ہوجائے گا۔ شکریہ

مشہور اشاعتیں

تازہ ترین خبریں

Recent Posts Widget