10 اگست، 2017

سعودی عرب کی جغرافیائی سالمیت کی حفاظت کریں گے: پاک آرمی چیف

 


راولپنڈی ( ٹی او سی نیوز ڈیسک) پاک فوج کے سربراہ  جنرل قمر جاوید باجوہ نےکہا ہے کہ پاکستان حرمین شریفین کے دفاع کے عزم کااعادہ کرتا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ  سعودی عرب کی جغرافیائی سالمیت کی حفاظت کریں گے،پاکستان  اپنے برادر ملک سعودی عرب کو بہت قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے اور سعودی عرب کے ساتھ اسٹرٹیجک تعلقات کو اہمیت دیتا ہے، دونوں ملکوں کے دفاعی تعلقات اعلی سطح پر قائم ہیں۔

بدھ کو پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے سعودی نائب وزیر دفاع محمد بن عبداللہ نے ملاقات کی جس میں دوطرفہ دلچسپی کے امور اور خطے کی سیکیورٹی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ آرمی چیف نے کہا کہ پاکستان سعودی عرب کے ساتھ اسٹرٹیجک تعلقات کو اہمیت دیتا ہے۔ دونوں ملکوں کے دفاعی تعلقات اعلی سطح پر ہیں۔انھوں نے مزید کہاکہ پاکستان نے دفاع حرمین شریفین اور سعودی عرب کی علاقائی سالمیت کے دعاع کا  تہیہ کیا ہوا ہے۔اس موقع پر سعودی نائب وزیر دفاع نے دہشت گردی کے خاتمے کیلئے پاکستان کی کوششوں کو سراہا، محمد بن عبداللہ نے پاکستان سے متعلق  تمام معاملات پر سعودی عرب کی جانب سے حمایت کی یقین دہانی کرائی۔


کوئی تبصرے نہیں:
Write comments

خبروں اور ویڈیوز کے لئے ہماری ویب سائیٹ وزیٹ کیجئے: پوسٹ پر تبصرہ کرنے کے لئے شکریہ۔ آپ کا تبصرہ جائزے کے بعد جلد پیج پر نمودار ہوجائے گا۔ شکریہ

تازہ ترین

مشہور اشاعتیں

تازہ ترین خبریں

Recent Posts Widget