اگست 3, 2017

بارشوں سے تباہی، #چترال ارکاری میں بدترین سیلاب، لاکھوں کا نقصان، شندور اور یارخون روڈ بند

بارشوں سے تباہی، چترال ارکاری میں بدترین سیلاب،  لاکھوں کا نقصان، شندور اور یارخون روڈ بند 

چترال (ٹائمز آف چترال : نیوز ڈیسک)   ملک بھر میں بارشوں نے تبالی پھیلادی ہے۔ چترال کے تحصیل لوٹ کو کے علاقے سفید ارکاری میں تیز بارشوں کے نتیجے میں آنے والے سیلابوں نے تباہی مچا دی ہے ۔  کئی مقامات پر  سڑکیں ، پل سیلاب میں بہہ گئے۔ کئی پن چکیاں اور گھر بہہ گئے۔  وسیع رقبے پر پھیلا ہوا جنگل، اور لوگوں کی قابل کاشت زمینیں فصلوں سمیت سیلابی ریلوں میں بہہ گئیں ۔  سیلاب کی وجہ گلیشر ٹوٹنا بتایا جاتاہے۔ لوگوں کو محفوظ مقامت پر منتقل کردیا گیا ہے۔

مقامی ناظم کے مطابق اب تک 200 کے قریب افراد بے سروسامانی کی حالت میں گھروں کو چھوڑ کر پہاڑ کا رخ کر چکے ہیں۔ انہوں نے کہا  کہ سیلابوں میں مزید نقصانات خدشہ ہے۔ سیلاب چونکہ رات کو آیا ہے اس لئے لوگوں کو محفوظ سمت تعین کرنا مشکل ہوتا ہے کیونکہ گھب اندھیرے کی وجہ سے کچھ دکھائی نہیں دیتا ۔  انہوں نے حکومت اور عوامی نمائندوں سے سیلاب زدہ سفید ارکاری کے عوام کے لئے فوری مدد کی اپیل کی ہے۔

شندور روڈ  اپر چترال کے شائیداس نالہ  میں طعیانی اور سیلاب کی وجہ سے بلاک ہوگیا ہے۔ سیلاب کی وجہ یارخون روڈ بھی بلاک ہوگیا ہے۔

کوئی تبصرے نہیں:
Write comments

خبروں اور ویڈیوز کے لئے ہماری ویب سائیٹ وزیٹ کیجئے: پوسٹ پر تبصرہ کرنے کے لئے شکریہ۔ آپ کا تبصرہ جائزے کے بعد جلد پیج پر نمودار ہوجائے گا۔ شکریہ

تازہ ترین

مشہور اشاعتیں

تازہ ترین خبریں

Recent Posts Widget