17 اگست، 2017

حکومت نے آخری سال ایسا اعلان کردیا کہ بس۔۔ عوام کے لئے اس سے بڑی خوشخبری اور کیا ہوسکتی ہے: تفصیل پڑھیں

 

ایک لاکھ سرکاری ملازم بھرتی کرنے کا فیصلہ،حکومت نے عوام کو زبردست خوشخبری سنادی،تفصیلات جاری

کراچی (این این آئی: 17 اگست 2017 ) حکومت سندھ نے عوام کو خوشخبری سنا دی ، سرکاری ملازمتوں پر ایک لاکھ بھرتیاں کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا ، ابتدائی مرحلے میں گریڈ ایک سے گیارہ تک بھرتیاں کی جائیں گی۔تفصیلات کے مطابق سندھ حکومت کی جانب سے عوام کے لئے تحفہ ، ایک لاکھ
سے زائد خالی آسامیوں پر بھرتی کا فیصلہ کر لیا ، وزیراعلی سندھ نے بھی منظوری دے دی ہے۔ابتدائی مرحلے میں ایک سے گیارہ گریڈ تک بھرتیاں کی جائیں گی ، بھرتی کے اختیار متعلقہ ضلع افسر کو دے دیئے گئے ہیں ،ملازمین کی بھرتیوں کو شفاف بنانے کیلئے نگران کمیٹیاں بھی قائم کر دی گئی ہیں۔کمیٹی کا سربراہ متعلقہ محکمے کا سیکریٹری ہوگا ، کمیٹی میں ڈویزنل کمشنرز ، ڈپٹی کمشنرز اور محکمے کا ڈویزنل افسر بطور ممبر شامل ہوگا۔صحت، تعلیم، آبپاشی، زراعت، اطلاعات، سروسز، جنرل ایڈمنسٹریشن سمیت دیگر محکموں میں بھرتیاں کی جائیں گی ، دوسرے مرحلے میں 16 گریڈ تک کی بھرتیاں کی جائیں گی۔ گریڈ کے ملازمین کی بھرتیاں سندھ پبلک سروس کمیشن کے ذریعے کی جائیں گی۔




کوئی تبصرے نہیں:
Write comments

خبروں اور ویڈیوز کے لئے ہماری ویب سائیٹ وزیٹ کیجئے: پوسٹ پر تبصرہ کرنے کے لئے شکریہ۔ آپ کا تبصرہ جائزے کے بعد جلد پیج پر نمودار ہوجائے گا۔ شکریہ

مشہور اشاعتیں

تازہ ترین خبریں

Recent Posts Widget