22 اگست، 2017

تمام سیاسی جماعتوں کا شرکت سے انکار کے بعد ایم کیو ایم کی کل جماعتی کانفرنس ملتوی: فاروق ستار نے کیا کہا جانیئے

 

کراچی (نیوز ڈیسک) ایم کیو ایم پاکستان کی جانب سے بلائی جانے والی کل جماعتی کانفرنس میں شرکت کے لئے کسی پارٹی نے رضا مندی ظاہر نہیں کی، انکار کے بعد  متحدہ قومی مومنٹ پاکستان نے آل پارٹیز کانفرنس ملتوی کردی ہے، نئی تاریخ کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔



آج بروز منگل ایک پریس کانفرنس میں فاروق ستار نے کہا کہ خلوص اور سنجیدگی کے ساتھ آل پارٹیز کانفرنس میں شرکت کی دعوت دی۔ لیکن سیاسی جماعتوں کی جانب سے کانفرنس میں شرکت سے انکار صدمے کی بات ہے۔ کل رات تک تمام سیاسی جماعتوں کی جانب سے کانفرنس میں شرکت کی یقین دہانی کے بعد سیاسی جماعتوں نے اچانک کانفرنس میں شرکت سے انکار کردیا۔ 

متحدہ پاکستان کی کل جماعتی کانفرنس میں شرکت سے  پیپلز پارٹی، تحریک انصاف، جماعت اسلامی، اے این پی،فنکشنل لیک مسلم لیگ (ق)،جے یو آئی (ف) اور سنی تحریک  نے انکار کیا ہے۔ ان سیاسی جماعتوں کا موقف ہے کہ کانفرنس کا ایجنڈا واضح نہیں تھا۔

سیاسی جماعتوں کی جانب سے انکار کے بعد فاروق ستار نے کہا کہ  جن سیاسی جماعتوں نے آل پارٹیز کانفرنس کا بائیکاٹ کیا انہوں نے 22 اگست 2016 کے بعد کی ہماری جدوجہد کو تسلیم نہیں کیا۔ اپنے مخالفین پاک سرزمین پارٹی اور مہاجر قومی موومنٹ کے آفاق احمد کو دل کشادہ کرکے دعوت دی لیکن بائیکاٹ کرنے والوں کو شاید اچھا نہیں لگا۔ بائیکاٹ کرنے والی سیاسی جماعتوں نے الطاف حسین کی سیاست کی توثیق کی ہے۔


کوئی تبصرے نہیں:
Write comments

خبروں اور ویڈیوز کے لئے ہماری ویب سائیٹ وزیٹ کیجئے: پوسٹ پر تبصرہ کرنے کے لئے شکریہ۔ آپ کا تبصرہ جائزے کے بعد جلد پیج پر نمودار ہوجائے گا۔ شکریہ

مشہور اشاعتیں

تازہ ترین خبریں

Recent Posts Widget