17 اگست، 2017

نوازشریف مجرم ہیں، ساتھ نہیں دینگے، بلاول اور زرداری کا اعلان، آئینی ترمیم کا معاملہ پارلیمنٹ میں لانے کا مطالبہ

 

لاہور( ویب ڈیسک) لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے پیپلز پارٹی کے چیئرمین اور شریک چیرمین نے کہا نواز شریف کو آڑے ہاتھوں لیا۔ پریس کانفرنس کے بعد پیپلز پارٹی بھی آئین میں ترمیم کی حامی نظر آتی ہے۔ آصف زرداری کہتے ہیں 62، 63 کا معاملہ پارلیمنٹ میں آیا تو جائزہ لیں گے، سیاست میں کوئی بات ختمی  نہیں ہوتی، سابق صدرنے کہا کہ ہمیشہ جمہوریت کا ساتھ دیا، زارداری نے عمران خان کو غیرسیاسی شخص قرار دے دیا۔ بلاول بھٹو نے کہا کہ مجرم نواز شریف کا ساتھ نہیں دیں گے۔


پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے آصف زارداری نے واضح کیا کہ جمہوریت کو خطرہ نہیں، پچھلی بار بھی نواز شریف کا نہیں جمہوریت کا ساتھ دیا تھا۔ بلاول بھٹو نے موجودہ سیاسی صورتحال میں نواز شریف کا ساتھ نہ دینے کا اعلان کر دیا۔ آصف زرداری چیئر تحریک انصاف عمران خان کو غیرسیاسی شخص قرار دے دیا اور چیئرمین پی ٹی آئی سے ملاقات کا امکان بھی مسترد کر دیا۔ آصف زرداری نے کہا ہے کہ پارٹی میں کسی جماعت کے ساتھ مل کر چلنے کی سوچ نہیں ہے، تاہم سیاست میں کوئی آخری بات نہیں ہوتی، میاں صاحب کے ساتھ کبھی پائے نہیں کھائے، اس وقت حکومت بھی میاں صاحب کی ہے اور اپوزیشن بھی، جو نیا مذاق ہے۔ 

کوئی تبصرے نہیں:
Write comments

خبروں اور ویڈیوز کے لئے ہماری ویب سائیٹ وزیٹ کیجئے: پوسٹ پر تبصرہ کرنے کے لئے شکریہ۔ آپ کا تبصرہ جائزے کے بعد جلد پیج پر نمودار ہوجائے گا۔ شکریہ

مشہور اشاعتیں

تازہ ترین خبریں

Recent Posts Widget