اگست 11, 2017

نواز شریف کی ریلی میں شرکت نہ کرنے کی چوہدری نثار نے ایسی وجہ بتائی کہ ن لیگ والے ششدر رہ گئے

 

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)  سابق وزیر داخلہ  اور ن لیگ کے اہم ترین سینئر رہنما چوہدری نثار نے  کہا ہے  کہ میں نے کبھی نہیں کہا کہ نواز شریف کی گاڑی چلا کر لاہور جاؤں گا۔ انہوں نے کہ ریلی میں پارٹی کی 99 فیصد سینیئر لیڈرشپ شریک  نہیں ہے لیکن متنازع صرف مجھے ہی کیوں بنایا جا رہا ہے۔  چوہدری نثار ان کے منسوب کمر درد کی خبروں کی بھی تردید کردی۔ کہا  کہ کس نے کہہ دیا کہ میری کمر میں درد ہے۔ 


چوہدری نثار نا اہل کئے جانے والے سابق وزیراعظم کی رخصتی کے وقت بھی پنجاب ہاؤس میں نظر نہیں آئے۔  سابق وزیراعظم نوازشریف جب اسلام آباد سے لاہور کے لیے روانہ ہورہے تھے تو پنجاب ہاؤس میں وزیراعظم شاہدخاقان عباسی سمیت وفاقی کابینہ کے ارکان نے انہیں رخصت کیا اس موقع پر نوازشریف کے قریب سمجھے جانے والے ان کے دیرینہ ساتھی چوہدری نثار کہیں نظر نہ آئے اور انہوں نے ریلی میں بھی شرکت نہیں کی جس پر کئی سوالات نے جنم لیا ہے۔ دوسری جانب سابق وزیرداخلہ کے ترجمان کی جانب سے ایک بیان میں چوہدری نثار کے حوالے سے کہا گیا کہ ’یہ امر انتہائی افسوس ناک ہے کہ میڈیا کے چند حلقے میرے حوالے سے خود ہی خبر بناکر اس پر تبصرے شروع کر دیتے ہیں جب کہ میں نے نہ تو کسی کو یہ کہا کہ میں کمر کے درد کی وجہ سے ریلی میں شامل نہیں ہو سکا اور نہ ہی ریلی میں عدم شرکت اس وجہ سے ہے۔

سابق وزیر داخلہ اور ن لیگی رہنما چوہدری نثار نے کہا کہ ریلی میں مسلم لیگ (ن) کی 99 فیصد سینیئر قیادت شریک  نہیں ہے لیکن صرف مجھے متنازع کیوں بنایا جا رہا ہے جب کہ میں نے کبھی نہیں کہا کہ نواز شریف کی گاڑی چلا کر لاہور لے جاؤں گا مگر کچھ حلقے یہ خبر پورا دن تواتر سے چلاتے رہے ہیں۔


کوئی تبصرے نہیں:
Write comments

خبروں اور ویڈیوز کے لئے ہماری ویب سائیٹ وزیٹ کیجئے: پوسٹ پر تبصرہ کرنے کے لئے شکریہ۔ آپ کا تبصرہ جائزے کے بعد جلد پیج پر نمودار ہوجائے گا۔ شکریہ

تازہ ترین

مشہور اشاعتیں

تازہ ترین خبریں

Recent Posts Widget