25 اگست، 2017

ایل جی اپنے نئے سمارٹ فون V30 میں نیا یوسر انٹرفیس، یو ایکس 6.0 متعارف کرانے کا اعلان کردیا

 

کراچی:  ایل جی الیکٹرانکس (ایل جی) نے اپنے نئے آنے والے اسمارٹ فون V30میں نیا جدید ترین یوایکس 6.0 فیچر متعارف کرانے کا اعلان کیا ہے۔ اس فیچر کی بدولت اولیڈ فل ویژن ڈسپلے 18:9 تناسب کے ساتھ زیادہ بہتر روانی سے کام کرتا ہے جبکہ دیگر باسہولت من پسند آپشنز کی بھی سہولت ہے۔ ایل جی کی جانب سے V30اسمارٹ فون کمپنی کا پہلا اولیڈ فل ویژن ڈسپلے اسمارٹ فون ہوگا جس میں جدید ترین ڈوئل لینس کیمرا بھی شامل ہوگا۔ ایل جی کا V30ایک طاقتور ملٹی میڈیا ٹول ہے اور یوایکس فیچر کو اس طرح سے ڈیزائن کیا گیا ہے کہ جدید ترین خصوصیات کو پوری طرح استعمال کیا جائے۔ 


اسکے کیمرے میں مینوئل موڈ میں گرافی کے ذریعے رسائی حاصل کی جاسکتی ہے جس سے کوئی بھی شٹر برگ پیشہ ورانہ فوٹوگرافی کی صلاحیت رکھتے ہیں۔ گرافی کے ساتھ صارفین مختلف اقسام کے پروفیشنل شاٹس کے پورے پورٹ فولیو میں سے کسی بھی مختلف اسٹائل اور موڈ کا انتخاب کرسکتے ہیں یا پھر گرافی ویب سائٹ یا موبائل ایپلی کیشن سے پیشہ ورانہ طور پر لی گئی تصاویر کو ڈاو ¿ن لوڈ کرسکتے ہیں اور ان کے ڈیٹا پر کام کرسکتے ہیں۔ جیسے وائٹ بیلنس، شٹر اسپیڈ، اپرچر اور آئی ایس او سے لیکر V30کے ساتھ لی گئی تصاویر شامل ہیں۔ شوٹنگ کے مختلف موڈز کے ساتھ جیسے آٹو، گرڈ شاٹ، اسنیپ شاڈ اور میچ شاٹ آسانی سے گروپ کے ایک ہی مینو میں انتخاب کے لئے موجود ہیں۔ گیلری مینو میں GIFکو آسانی سے تخلیق کیا جاسکتا ہے جبکہ کریٹ مووی آپشن کے ذریعے مختلف تصاویر اور ویڈیوز کو ملا کر مووی بنائی جاسکتی ہے اور پھر اس میں شامل کوئک ویڈیو ایڈیٹر سے اسے ایڈٹ بھی کیا جاسکتا ہے۔ 

ایل جی کے V20اسمارٹ میں سیکنڈ اسکرین آپشن کو بہتر بنا کر V30ڈیوائس میں فلوٹنگ بار کے نام سے مزید بہتر بنایا ہے۔ یہ نیم شفاف فلوٹنگ بار کثرت سے استعمال ہونے والے فنکشنز تک تیزرفتاری سے رسائی فراہم کرتا ہے اور فل ویژن ڈسپلے کو بوقت ضرورت مکمل طور پر بند بھی کرسکتا ہے۔ جب یہ پاور آف ہوتا ہے تو پہلے کے مقابلے میں اسے اپنی سہولت کے مطابق زیادہ قابل استعمال بنایا جاسکتا ہے۔ اس میں اے او ڈی فیچر سے نہ صرف کلاک ظاہر ہوتا ہے بلکہ کوئیک ٹولز، میوز پلیئر یا پھر اپنی ذاتی تصویر کے ڈسپلے کو بھی سامنے رکھا جاسکتا ہے۔ 

ایل جی کے V30اسمارٹ فون میں سیکورٹی فیچرز ایل جی کے پچھلے یو ایکس فیچر کے حامل اسمارٹ فون کے مقابلے میں زیادہ جدید ہیں۔ اس میں فیس ریکاگنیشن فیچر استعمال کرتے ہوئے V30کو فرنٹ فیسنگ کیمرا استعمال کرتے ہوئے فوری طور پر اس وقت بھی کھولا جاسکتا ہے جب فون کا ڈسپلے آف ہوتا ہے۔ دیگر اسمارٹ فونز کے برخلاف یہاں پاور بٹن کو پہلے دبانے کی بھی ضرورت نہیں ہے۔ وائس ریکاگنیشن فیچر کے ذریعے صارف کی آواز اور خودکار طور پر تیار کردہ کی ورڈز سے کوئی بھی بٹن دبائے بغیر اور اسکرین کو سویپ کئے بغیر V30اسمارٹ فون کو ان لاک کرسکتے ہیں۔ اس میں کوالکم ایکسٹک وائس یو آئی ٹیکنالوجی ہمیشہ آن رہتی ہے جس کے لئے انتہائی معمولی بیٹری پاور کی ضرورت ہوتی ہے۔ نئے یو ایکس فیچر کا ترجیح کے ساتھ استعمال باآسانی محسوس کرسکتا ہے۔ 


کوئی تبصرے نہیں:
Write comments

خبروں اور ویڈیوز کے لئے ہماری ویب سائیٹ وزیٹ کیجئے: پوسٹ پر تبصرہ کرنے کے لئے شکریہ۔ آپ کا تبصرہ جائزے کے بعد جلد پیج پر نمودار ہوجائے گا۔ شکریہ

تازہ ترین

مشہور اشاعتیں

تازہ ترین خبریں

Recent Posts Widget