17 اگست، 2017

ایل جی الیکٹرانکس نے اسمارٹ فون V30 میں کیمرے کو نئی سطح تک پہنچانے کا اعلان کردیا، ایسی کیا چیز شامل کریں گے؟

 

کراچی:  ایل جی الیکٹرانکس (ایل جی) نے اپنے فلیگ شپ اسمارٹ فون V30 میں F1.6 اپرچر کیمرا اور گلاس لینس کے ساتھ ڈوئل کیمرا تیار کرنے کا اعلان کیا ہے۔ یہ موبائل انڈسٹری میں جدت انگیز تصویرکشی کی جانب ایک بڑا قدم ہے۔ 


ایل جی کی موبائل ڈیوائسز میں بہترین انداز کے کیمروں کے ساتھ اب نئے آنے والے V30اسمارٹ فون میں ڈوئل کیمرا موڈیول بھی شامل ہوگا جس میں دنیا کا سب سے بڑا اپرچر بھی ہوگا اور اسمارٹ فون میں اب تک کا شفاف ترین لینس بھی شامل ہوگا۔ ایل جی کے پہلے F1.6 لینس کے ساتھ موجودہ اسمارٹ فون کیمروں میں سب سے بڑا اپرچر بھی ہے جو F1.8 لینس کے مقابلے میں 25 فیصد زائد روشن ہے۔ اس کا گلاس کرسٹل کلیئر لینس میں پلاسٹک لینس کے مقابلے میں روشنی جمع کرنے کے ساتھ بہتر انداز سے رنگ ڈھالنے کی بہترین صلاحیت ہے۔ اسی وجہ سے یہ فوٹو گرافی اور ویڈیو گرافی کے لئے خاص طور پر بہترین ہے۔ 

ایل جی الیکٹرانکس موبائل کمیونکیشنز کمپنی کے پریذیڈنٹ جونو چو نے بتایا، "ایل جی اسمارٹ فون فوٹوگرافی کٹیگری میں بلامقابلہ قیادت پر فخر کرتا ہے اور V30اسمارٹ فون میں گلاس لگانے کا فیصلہ اس لئے اہم ہے کیونکہ یہ روایتی طور پر ڈی ایس ایل آر کے مقابلے میں بہترین ہے۔ Vسیریز کے اسمارٹ فون ان صارفین کے لئے بنائے گئے ہیں جن کے لئے جدت انگیز اسمارٹ فون انتہائی اہمیت کے حامل ہیں۔" 

ان تمام شعبوں میں ایل جی کے V30اسمارٹ فون میں پہلے کی طرح سب سے اعلیٰ معیار کا کیمرا رکھا جائے گا جو اسے دیگر اسمارٹ فونز سے ممتاز بناتا ہے۔ V30اسمارٹ فون میں جدید کیمرے سے وائیڈ اینگل شاٹس لینے کے دوران خرابی کو روکتا ہے۔ یہ گروپ سیلفیز، کشادہ انٹیریئر اور وسیع منظر کے لئے بہترین ہے۔ 

ان تمام بہترین خصوصیات کے ساتھ اس کی بیک سائیڈ پر موجود کیمرا V20اسمارٹ فون کے مقابلے میں 30 فیصد تک پتلا ہے۔ V30اسمارٹ فون میں ایل جی کا خصوصی یو ایکس فیچر لیزر ڈیٹکشن اے ایف، آپٹیکل امیج اسٹیبلائیزیشن اور الیکٹرانک امیج اسٹیبلائیشن، شٹربگز پچھلے ماڈلز کے مقابلے میں آسان اور باسہولت ہوگا۔ 


کوئی تبصرے نہیں:
Write comments

خبروں اور ویڈیوز کے لئے ہماری ویب سائیٹ وزیٹ کیجئے: پوسٹ پر تبصرہ کرنے کے لئے شکریہ۔ آپ کا تبصرہ جائزے کے بعد جلد پیج پر نمودار ہوجائے گا۔ شکریہ

تازہ ترین

مشہور اشاعتیں

تازہ ترین خبریں

Recent Posts Widget