16 ستمبر، 2017

رحمت عزیز چترالی کا ایک اور کارنامہ۔ ماہرلسانیات نے 10 زبانوں کا انڈرائڈ اور ونڈوز موبائل کی بورڈ تیار کرلیا



کراچی( ٹائمز آف چترال نمائندہ خصوصی) رحمت عزیز چترالی نے پاکستان، ہندوستان، کشمیر اور افغانستان کی دس زبانوں کا موبائل کیبورڈ تیار کیا ہے۔ یہ کی بورڈ انڈرائڈ موبائلز پر ڈاؤونڈ کرکے استعمال کیا جاسکتا ہے۔ ان دس زبانوں کے بولنے والے اپنی مقامی زبان میں موبائل میں ایس ایم ایس، سرچ اور چیٹنگ کرسکیں گے۔

 پہلی بار کھوار، اردو، پنجابی، کشمیری، عربی، بلوچی، براہوی،فارسی ،انگریزی اور یدغہ زبان کا مشترکہ کیبورڈ کھوار اکیڈمی، جیبورڈ اور گوگل کے تعاون و اشتراک سے رحمت عزیز چترالی نے تیار کیا ہے ، اس سے پہلے آپ نے چالیس زبانوں کو پہلی بار کمپیوٹر پر تحریر کے قابل بناکر عالمی ریکارڈ قائم کیا تھا، اس کی بورڈ اپلی کیشن کو گوگل پلے اسٹور سے مفت ڈاون لوڈ کیا جاسکتا ہے، اینڈرائیڈ اور ونڈوز موبائل اور ٹیبلٹ کے زریعے اس کیبورڈسے دس زبانوں میں پہلی بار موبائل میں تحریر ممکن ہوگئی ہے۔

مادری زبانوں کے حوالے سے عالمی سطح پر شہرت حاصل کرنے والے اور معدومیت کا شکار پاکستانی زبانوںکو نئی جدت دینے والے رحمت عزیز چترالی نے چالیس پاکستانی زبانوں کے لیے کمپیوٹر کیبورڈبنانے کے بعد اب دس زبانوں کے لیے موبائل کیبورڈ بناکر وموبائل صارفین کے لیے مفت ریلز کردیا ہے جس میں پہلی بار کھوار، اردو، پنجابی، کشمیری، عربی، بلوچی، براہوی،فارسی ، انگریزی اور یدغہ زبانوں کو شامل کیا گیا ہے رحمت عزیز چترالی نے اس سے پہلے چالیس زبانوں کو پہلی بار کمپیوٹر پر تحریر کے قابل بناکر عالمی ریکارڈ قائم کیا تھا، چترال کی تین زبانوں کھوار، یدغہ اور فارسی کو پہلی بار اس کیبورڈ میں شامل کیا گیا ہے

 چترال کے دور افتادہ فلک بوس پہاڑوں کے دامن میں واقع ضلع چترال کی وادی کھوت سے تعلق رکھنے والے ماہر لسانیات اور موجد رحمت عزیز چترالی نے پاکستان ، ہندوستان، کشمیر اور افغانستان میں بولی جانے والی نو زبانوں کو ایک ہی کی پیڈ کے زریعے موبائل میںتحریر کے قابل بنانے کا ایک اور اعزاز اپنے نام کرلیا، اس موبائل کیبورڈ سے نہ صر ف نوزبانوں میں ٹائپنگ ہوتی ہے بلکہ انڑنیٹ پر پڑا مواد سرچ اور محفوظ کیا جاسکتا ہے، رحمت عزیز چترالی بیک وقت، شاعر، ادیب، مترجم، محقق، ماہر لسانیات، دانشور اور سماجی رہنما ہیں، آپ کو یہ اعزاز حاصل ہے کہ آپ نے دس کتابیں تحریر کی ہیں اور تین گولڈمیڈل، دس ملکی اور بین الاقوامی ایوارڈز، اسناد و اعزازات اپنے نام کرچکے ہیں اور ایورسٹ ورلڈ ریکارڈ ریکاکنیشن سرٹیفیکیٹ، اسسٹ ورلڈ ریکارڈ سرٹیفیکیٹ، آن لائن ورلڈ ریکارڈ سرٹیفیکیٹ اور پاکستان بک آف ریکارڈ ریکاکنیشن سرٹیفیکیٹ بھی اپنے نام کرچکے ہیں

لسانیات ، سائنس وٹیکنالوجی اور انفارمیشن ٹیکنالوجی کے شعبے میں اس شاندار کارکردگی کی بنا پر آپ کو ڈاکٹر عبدالقدیر خان گولڈمیڈل، پرائڈ آف دی نیشن گولڈمیڈل، رائل کامن ویلتھ سوسائٹی برطانیہ کی طرف ایسوسی ایٹ فیلوشپ کی اعزازی ڈگری اور انٹرنیشنل اینوویشن ایوارڈ(جرمنی)سمیت دس سے زائد ملکی اور بین ایوارڈ اور دیگر ایوارڈز، اعزازات اور میڈلز بھی عطا کئے گئے ہیں

رحمت عزیز چترالی کا تیار کردہ دس زبانوں کا یہ موبائل کی بورڈ یہاں سے مفت ڈاون لوڈ کیا جاسکتا ہے۔

گوگل پلے ڈاؤن لوڈ



مزید کسی معلومات اور استعمال میں مشکلات کی صورت میں رحمت عزیز چترالی سے اس ای میل پر رابطہ کیا جاسکتا ہے

 rachitrali@yahoo.com


کوئی تبصرے نہیں:
Write comments

خبروں اور ویڈیوز کے لئے ہماری ویب سائیٹ وزیٹ کیجئے: پوسٹ پر تبصرہ کرنے کے لئے شکریہ۔ آپ کا تبصرہ جائزے کے بعد جلد پیج پر نمودار ہوجائے گا۔ شکریہ

تازہ ترین

مشہور اشاعتیں

تازہ ترین خبریں

Recent Posts Widget