5 ستمبر، 2017

یوفون کا سپر انٹرنیٹ پیکیج: 100 روپے میں بشمول تمام ٹیکسز 1 جی بی انٹرنیٹ ڈیٹا 7 دن کے لئے

 



انٹرنیٹ ڈیٹا کے باسہولت استعمال کے لئے یوفون نے سپر انٹرنیٹ پیکج متعارف کرادیا 

یوفون اپنے صارفین کو ان کے رابطے کے لئے درکار مصنوعات اور بلاتعطل خدمات کی فراہمی کے لئے پرعزم ہے اور صارفین کی زندگیوں کو سہولت پہنچانے کو یقینی بناتا ہے۔ یوفون سپر انٹرنیٹ پیکج متعارف کرا رہا ہے جو ڈیٹا استعمال کرنے والے صارفین کے لئے ایک منفرد چیز ہے۔ 

سپر انٹرنیٹ پیکج کو 100 روپے (بمعہ تمام ٹیکسز) میں سبسکرائب کیا جاسکتا ہے جو صارفین کو سات روز تک 1GBڈیٹا مہیا کرے گا اور اس پر کوئی اضافی چارجز لاگو نہیں ہوں گے۔ سپر انٹرنیٹ پیکج دکانوں اور مائی یوفون ایپ پر دستیاب ہوگا ۔ اس پیکج کی آزمائشی طور پر فراہمی کا آغاز پشاور، کوئٹہ، شیخوپورہ، قصور میں یکم جولائی سے 7 اگست تک ہوا ، اور اب یہ ملک بھر میں دستیاب ہے۔ 

پاکستان کے بہترین لوگوں کو اجاگر کرنے کی روایت برقرار رکھتے ہوئے اس باریوفون کی صارف محترمہ رابعہ فیصل کو سامنے لایا گیا ہے۔ یہ لاہور میں واقع ریڈولنس کیک کی کامیابی کا نمایاں مثال ہیں۔ رابعہ فیصل نے پیر کو کراچی میں منعقد ہونے والے بلاگرز میٹ اپ میں یوفون کے سپر انٹرنیٹ مہم کا آغاز کیا۔ 

رابعہ نے اپنی والدہ سے بیکنگ کرنا سیکھی۔ بچپن میں وہ زیادہ تر اسی طریقے سے اپنے آپ کو مصروف رکھتی تھیں۔ ان کہنا ہے کہ کبھی انہوں نے نہیں سوچا تھا کہ بیکنگ کی طرف ان کا رجحان ایک مشہور بیکنک برانڈ میں تبدیل ہوجائے گا۔ وہ اپنی کامیابی کا پورا کریڈٹ اپنے پاس نہیں رکھتیں بلکہ اس کو اپنے معاون شوہر فیصل سے منسوب کرتی ہیں۔ وہ کہتی ہیں کہ ریڈولینس کی کامیابی میں ان کے شوہر نے اہم کردار ادا کیا ہے۔ آج اگر یہ ایک مشہور برانڈ بنا ہے تو صرف اچھے ذائقے کی وجہ سے نہیں بلکہ اس کے ساتھ ساتھ اچھی سجاوٹ کا کمال بھی شامل ہے۔ رابعہ اور فیصل نے ایک ٹیم کی طرح کام کیا اور کاروبار کی ابتداءسے ہی دونوں ایک دوسرے کی طاقت بنے رہے۔ 

رابعہ یوفون کی ایک کسٹمر ہیں ۔ وہ بتاتی ہیں ،'یوفون کی قابل اعتماد سروس اور باسہولت پیکجز نے میری زندگی کو بہت آسان بنا دیا ہے۔ جب آپ اپنے کاروبار کی ابتداءکر رہے ہوتے ہیں اور اس کا بڑا نام بنانے کے لئے کوشاں ہوتے ہیں تو ایسے میں یہ بہت اہم ہوتا ہے کہ آپ اپنے کلائنٹس کو بہترین سروس مہیا کریں۔ ایک نئے کاروبار کو پھیلانے میں لوگوں کے الفاظ کلیدی کردار ادا کرتے ہیں اور اسی وجہ سے میں اس بات پر خصوصی توجہ دیتی ہوں کہ میں اپنے کلائنٹس سے بوقت ضرورت رابطہ کے لئے ہر وقت دستیاب رہوں۔ اس کام میں یوفون میری بہت مدد کرتا ہے۔' 

بعض اوقات تمام صارفین یہ چاہتے ہیں کہ ان کا کام بغیر کسی رکاوٹ کے جتنی جلدی ممکن ہو تو مکمل ہوجائے۔ اس بات کو مدنظر رکھتے ہوئے یوفون نے اپنے صارفین کے کاروبار میں مزید وسعت لانے اور مشکلات میں کمی کرنے پر خصوصی توجہ دی ہے۔ 

سپر انٹرنیٹ اپنے یوفون صارفین کو ایسی چیز فراہم کر رہا ہے جو ان کے انٹرنیٹ ڈیٹا کی ضرورت پوری کرنے کے ساتھ یوفون کے معیاری نیٹ ورک کو مزید بہتر بناتا ہے۔ یہ ڈیٹا صارفین کو مزید سہولت پہنچاتا ہے کیونکہ اسکے ڈیلی کوئی چارجز، ٹیکس یا اضافی چارجز نہیں ہیں۔ اس کے علاوہ بھرپور انداز سے سپر کارڈ استعمال کرنے والے افراد میعاد ختم ہونے سے قبل اسے آنے والے دنوں میں مزید استعمال کے لئے جاری رکھ سکتے ہیں۔ 

رابعہ فیصل کا کہنا ہے ، "میرا سفر کا سفر کسی بھی طریقے سے ایک آسان سفر نہیں تھا۔ میں نے اور میرے شوہر نے اس کاروبار کی شناخت بنانے کیلئے بہت زیادہ محنت کی ہے۔ ابتداءمیں میرے پاس مخصوص برتن اور سانچے نہیں تھے اور اس کو خریدنے کیلئے اتنے پیسے بھی نہیں تھے۔ لیکن اب میرے پاس ایک بڑا کچن ہے اور کام کرنے والے کئی افراد ہیں اور ہم روزانہ سینکڑوں کیک تیار کرتے ہیں۔"

رابعہ اور ان کے شوہر نے لاہور کے وسط میں اپنا ذاتی کیفے متعارف کروایا ہے اور مستقبل میں وہ اس سے بڑے منصوبے کے بارے میں سوچ رہی ہیں۔ یوفون رابعہ جیسے غیر معمولی لوگوں کی مدد کرنے اوران کو آگے بڑھانے سلسلہ جاری رکھے گا جو معاشرے میں کاروبار کی جانب اپنے بھرپور عزائم اور سخت محنت اور دلچسپی کی بدولت کامیابی حاصل کرنے کی مثال کے نشانات پیچھے چھوڑجاتی ہیں۔ 

ایک برانڈ کے طور پر یوفون ان پاکستانیوں کی خدمات کا معترف ہے اور انہیں خراج تحسین پیش کرتا ہے جن نے دیگر افراد کے لئے مثبت سوچ کے ساتھ کام کیا۔ 


کوئی تبصرے نہیں:
Write comments

تازہ ترین

مشہور اشاعتیں

تازہ ترین خبریں

Recent Posts Widget