اپنے فیس بک آئی ڈی سے بھی آپ ویب سائیٹ پر کسی نیوز
یا بلاگ پر کومنٹ کرسکتے ہیں۔

11 ستمبر، 2017

چترال میں خود کشی کا پانچواں واقعہ : 2 کم عمر لڑکیوں نے دریا میں کود کر خودکشی کرلی

 

چترال (ٹائمز آف چترال نمائندہ) چترال میں خواتین خصوصاً کم عمر لڑکیوں کی خود کشیوں کے پے در پے واقعات رونما ہورہے ہیں، گزشتہ ایک ماہ کے اندر چترال کے مختلف علاقوں میں خود کشی کے 5 واقعات ہوئے ہیں جوکہ ایک خطرناک سائن ہے۔ 

گزشتہ دنوں چترال کے اندر دو مختلف علاقوں میں 2 کم عمر لڑکیوں نے نا معلوم وجوہات پر اپنی زندگی کے چراغ گل کردیے۔ پہلا واقعہ چترال، سب ڈویژن مستوج کے گاؤوں آوی منڈاغ میں پیش آیا۔ جہاں 16 سالہ لڑکی حسنہ پروین دُختر مومین بیگ نظار دریائے چترال میں کود کر خود کشی کی۔ جس کی لاش کچھ فاصلے پر دریا سے نکال کر قانونی کاروائی کے بعد آبائی گاؤں میں سپرد خاک کردیا گیا۔

دوسرے واقعے میں بروز اتوار یارخون کے علاقے وسم میں مسمات حلیمہ بی بی دختر مراد درست نا معلوم وجوہات کی وجہ سے دریائے یارخون میں چھلان لگاکر خود کشی کرلی۔ لڑکی کی عمر 20 سال تھی۔ آخری خبر آنے تک لڑکی کی لاش نہیں ملی تھی جس کی تلاش جاری ہے۔

کوئی تبصرے نہیں:
Write comments

خبروں اور ویڈیوز کے لئے ہماری ویب سائیٹ وزیٹ کیجئے: پوسٹ پر تبصرہ کرنے کے لئے شکریہ۔ آپ کا تبصرہ جائزے کے بعد جلد پیج پر نمودار ہوجائے گا۔ شکریہ

نوٹ: ٹائمزآف چترال کی انتظامیہ اور اداراتی پالیسی کا بلاگر کے خیالات سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔ اگر آپ بھی چاہتے ہیں کہ آپ کا نقطہ نظر پاکستان اور دنیا بھر کے ناظرین تک پہنچے توآپ بھی قلم اٹھائیے اور 400 سے 700 الفاظ پر مشتمل اپنی تحریر تصویر، مکمل نام، فون نمبر، سوشل میڈیا آئی ڈیز اور اپنے مختصر مگر جامع تعار ف کے ساتھ ہمیں ای میل کریں ای میل ایڈریس timesofchitral@outlook.com آپ اپنے بلاگ کے ساتھ تصاویر اور ویڈیو لنک بھی بھیج سکتے ہیں۔

اپنے فیس بک آئی ڈی سے بھی آپ ویب سائیٹ پر کسی نیوز
یا بلاگ پر کومنٹ کرسکتے ہیں۔

تازہ ترین

www.myvoicetv.com

مشہور اشاعتیں

loading...

تازہ ترین خبریں