اپنے فیس بک آئی ڈی سے بھی آپ ویب سائیٹ پر کسی نیوز
یا بلاگ پر کومنٹ کرسکتے ہیں۔

5 ستمبر، 2017

شیر اور بلے کی ضمانتیں ضبط ہوں گی: 2018 میں ہماری حکومت ہوگی: زرداری

 



کراچی (ویب ڈیسک) پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین اورسابق صدرآصف علی زرداری نے کہاہے کہ آئندہ انتخابات میں اوراس سے پہلے مخالفین کوبڑے سرپرائز دیں گے۔

2013 کے انتخابات میں پیپلزپارٹی کے خلاف سازش ہوئی ، جمہوریت کے لئے انتخابی نتائج کوتسلیم کیا۔ اس مرتبہ الیکشن میں دھاندلی نہیں ہونے دیں گے ۔ ہر حلقے میں ووٹ کےلئے جنگ لڑیں گے۔ نتائج سامنے آنے تک پولنگ اسٹیشنز سے نہیں ہٹیں گے۔ وہ سینئروزیرنثارکھوڑو، وزیراطلاعات ناصرشاہ اورپیپلزپارٹی کے دیگر رہنما ﺅں سے ملاقات کر رہے تھے ۔ 

نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق زرداری نے کہا کہ 2018 میں ہماری حکومت ہو گی کارکن تیاری کرلیں ۔ شیر اور بلے والوں کی ضمانتیں ضبط ہوں گی۔ انہوں نے کہا کہ نواز شریف نے ماضی سے کچھ نہیں سیکھا۔ اقتدار میں آکر سب بھول جاتے ہیں ۔نواز شریف کو سیاست نہیں آتی اور انہیں سیاسی داو پیچ سیکھنے کی ضرورت ہے۔ زرداری نے نواب شاہ سے آئندہ الیکشن لڑنے کا بھی اعلان کیا۔

کوئی تبصرے نہیں:
Write comments

خبروں اور ویڈیوز کے لئے ہماری ویب سائیٹ وزیٹ کیجئے: پوسٹ پر تبصرہ کرنے کے لئے شکریہ۔ آپ کا تبصرہ جائزے کے بعد جلد پیج پر نمودار ہوجائے گا۔ شکریہ

نوٹ: ٹائمزآف چترال کی انتظامیہ اور اداراتی پالیسی کا بلاگر کے خیالات سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔ اگر آپ بھی چاہتے ہیں کہ آپ کا نقطہ نظر پاکستان اور دنیا بھر کے ناظرین تک پہنچے توآپ بھی قلم اٹھائیے اور 400 سے 700 الفاظ پر مشتمل اپنی تحریر تصویر، مکمل نام، فون نمبر، سوشل میڈیا آئی ڈیز اور اپنے مختصر مگر جامع تعار ف کے ساتھ ہمیں ای میل کریں ای میل ایڈریس timesofchitral@outlook.com آپ اپنے بلاگ کے ساتھ تصاویر اور ویڈیو لنک بھی بھیج سکتے ہیں۔

اپنے فیس بک آئی ڈی سے بھی آپ ویب سائیٹ پر کسی نیوز
یا بلاگ پر کومنٹ کرسکتے ہیں۔

تازہ ترین

مشہور اشاعتیں

loading...

تازہ ترین خبریں